سٹیٹ بینک کےقانون میں50سےزائد ترامیم پرٹرانپریسی انٹرنیشنل کاوزیراعظم کےسیکرٹری کےنام خط

0
38

اسلام آباد: سٹیٹ بینک کے قانون میں 50 سے زائد ترامیم پرٹرانپریسی انٹرنیشنل نے وزیراعظم کے سیکرٹری کے نام خط  ،اطلاعات کے مطابق پاکستان میں‌حکومت کی طرف سے سٹیٹ بینک کے قوانین مییں بنیادی ترامیم ایک بہت بڑا مسئلہ بن کرسامنے آیا ہے ،

اس حوالے سے ٹرانپریسی انٹرنیشنل کی طرف سے اعتراض کرتے ہوئے کہا گیا ہے1956 کے قانون کے مطابق اس عالمی بینک میں ترامیم نہیں کرنی چاہیے تھی

ٹرانسپریسی انٹرنیشنل کی طرف سے یہ بھی اعتراض کیا گیا ہےکہ ان ترامیم سے آئی ایم ایف کا کرداربڑھ جائے گا جو کہ خطرناک عمل ہے

حکومت سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ یہ ترامیم واپس لے لیکن دوسری طرف حکومت کیطرف سے اس پرکسی دباومیں نہ آنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے

یاد رہےکہ وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کی کڑی شرائط کے باعث دو سخت فیصلوں کی تیاری کرلی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ان فیصلوں کے تحت اسٹیٹ بینک کے قانون میں 50 سے زائد ترامیم کر نے کا فیصلہ کیا گیا،

 

 

[wp-embedder-pack width=”100%” height=”400px” download=”all” download-text=”” attachment_id=”325405″ /]

مختلف شعبوں کو 100 ارب روپے سے زائد حاصل انکم ٹیکس کی چھوٹ ختم کرنے جبکہ بجٹ خسارے کیلئے اسٹیٹ بینک کانئے کرنسی نوٹ چھاپنے کا اختیار ختم کرنے کی سفارش کی گئی ہے،

 

 

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس کے ساتھ ساتھ بیوروکریٹس یا سرکاری افسران کو گورنر یا ڈپٹی گورنراسٹیٹ بینک تعینات نہیں کیا جائے گا۔

کسی سیاسی جماعت سے وابستگی کی صورت میں بھی گورنر یا ڈپٹی گورنر تعینات نہیں ہوگا۔اسٹیٹ بینک وفاقی اور صوبائی حکومت کیلئے قرض اور سرمایہ کاری پر گارنٹی نہیں دے گا۔

آئی ایم ایف کی کڑی شرائط میں رورل کریڈٹ، انڈسٹریل کریڈٹ، لون گارنٹی اور ایکسپورٹ فنڈ ختم کرنے کی سفارش کی گئی۔کابینہ کی منظوری کے بعد اسٹیٹ بینک ترمیمی بل اور منی بل پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔

بورڈ آف ڈائریکٹر کے علاوہ آئی ایم ایف کی طرز پر ایگزیکٹو بورڈ کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

Leave a reply