6 ہزارسےزائد سکول بند ہیں،7974سکول چلانےکےقابل ہی نہیں:سیکرٹری تعلیم سندھ :”اک زرداری سب پربھاری”

0
105

کراچی:6 ہزارسےزائد سکول بند ہیں،7974سکول چلانےکےقابل ہی نہیں:سیکرٹری تعلیم سندھ :”اک زرداری سب پربھاری”،اطلاعات کے مطابق سندھ حکومت کی کارکردگی کا پول کھل گیا، کورونا کی وجہ سے سکول کیا بند کریں گے، ہزاروں سکولوں کے انتظامیہ کی نا اہلی کی وجہ سے پہلے سے بند ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

یہ اقرار کسی حکومت مخالف شخص ، تنظیم یا پارٹی نے نہیں کیا بلکہ سیکرٹری تعلیم صوبہ سندھ نے سندھ ہائی کورٹ کے سامنے خود کیا ہے

سیکرٹری تعلیم نے سندھ ہائیکورٹ میں صوبے میں تعلیم سے متعلق رپورٹ جمع کرا دی ہے، جس میں انکشاف ہوا ہے کہ صوبے بھر میں 6 ہزار سے زائد سکول بند پڑے ہیں، جبکہ 7974 سکول چلانے کے قابل ہی نہیں۔

خیال رہے کہ سندھ میں مفت تعلیم اور اصلاحات سے متعلق درخواست کی سماعت سندھ ہائی کورٹ میں کی گئی ہے، جس میں سیکریٹری تعلیم نے تعلیم سے متعلق رپورٹ جمع کرائی، جس کے مطابق سندھ بھر میں 6866 اسکول بند پڑے ہیں۔

کیس کی سماعت جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس امجد علی سبتو پر مشتمل دور کنی بینچ نے کی۔ سیکریٹری تعلیم کی جانب سے رپورٹ عدالت میں پیش کردی گئی جس میں اعتراف کیا گیا کہ صوبے بھر میں 6866 اسکول بند ہیں اور 7974 اسکول چلانے کے قابل ہی نہیں ہیں۔

سندھ ہائی کورٹ کے استفسار پرسیکرٹری تعلیم سندھ نے بتایا کہ صوبے بھر میں اساتذہ کی کل 46549 آسامیاں خالی ہیں جن میں پرائمری اساتذہ کی 32510 آسامیاں اور جونیئر ایلمنٹری کی 14039 آسامیاں شامل ہیں۔

سندھ حکومت کی اس بے حسی پراب ہرطرف سے یہ نعرہ لگ رہا ہےکہ واقعی ” اک زرداری سب پربھاری” ہے

دوسری طرف ماہرین تعلیم سندھ میں تعلیمی نظام کی اس قدرتباہی پرسخت پریشان ہوئے ہیں اوران کا کہنا ہےکہ بد قسمتی سے ہمارے ہاں پیڈ میڈیا غلط رپورٹنگ کرکے ان کرپٹ ، نااہل حکمرانوں کی سیاست کو بچانے کے لیےہرہتھکنڈہ استعمال کررہا ہے لیکن اس قوم کے بچوں کے حقوق کے لیے میدان میں نہیں آرہا

Leave a reply