دنیا بھر کے 80 فیصد نوجوانوں میں ورزش کا رجحان کم ہے، عالمی ادارہ صحت نے خبردارکردیا

0
25

نیویارک : ورزش نہ کرنا کتنا نقصان دہ ہے اور اس وقت دنیا میں اس حوالے سے کیا کچھ ہورہا ہےعالمی ادارہ صحت نےانکشاف کیا ہے کہ دینا کے 80 فیصد نوجوان روزانہ کی بنیاد پر 1 گھنٹہ بھی ورزش نہیں کرتے جس کے باعث مستقبل ان کی صحت کو خطرات لاحق ہیں۔ورزش کرنا اور جسمانی طور پر متحرک رہنا جسمانی صحت کے لیے بے حد فائدہ مند ہے اور کئی بیماریوں سے تحفظ فراہم کرسکتا ہے، حال ہی میں ایک تحقیق سے علم ہوا کہ ورزش کی بہت معمولی مقدار بھی بے شمار فائدے پہنچا سکتی ہے۔

راولپنڈی میں دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک، ورثاء کا احتجاج

عالمی ادارہ صحت کی ایک تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اس وقت دنیا بھر میں اسی فیصد سے زائد نوجوان یومیہ بنیادوں پر ایک گھنٹے سے کم جسمانی ورزش کر پاتے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس سے مستقبل میں ان کی صحت کو خطرات لاحق ہیں۔

ریٹ سب کا ایک ،خرچہ اپنا اپنا ، بجلی صارفین کیلئے بڑی خوشخبری

میڈیا رپورٹس کے مطابق رپورٹ کی شریک مصنفہ فیونا بل نے کہا کہ ہر پانچ میں سے چار نوجوان مسلسل جسمانی ورزش سے حاصل کردہ فوائد سے قاصر ہیں۔عالمی ادارہ صحت کا اپنی رپورٹ میں کہنا تھا کہ 146 ممالک میں 16 لاکھ طلبہ کے ڈیٹا پر مرتب کی گئی ہےغیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جسمانی ورزش قلب اور ذہنی صحت وغیرہ کے لیے اہم ہے۔

پی آئی اے کو2017 سے 2018 تک 67ارب32کروڑکاخسارہ ،ن حکومت کے آخری دوسال کی رپورٹ…

ماہرین کے مطابق ورزش نہ کرنا اور غیر متحرک زندگی گزارنا مختلف بیماریوں جیسے امراض قلب، فالج، جسم میں درد اور موٹاپے کو جنم دیتا ہے اور یہ بیماریاں انسان میں قبل از وقت موت کا خطرہ بڑھا دیتی ہیں۔

Leave a reply