دنیا بھر میں کوروناوائرس سے تقریباً 19 ہزار افراد جاں بحق, 4لاکھ سے زائد متاثر،مرنے اورمتاثرہونے والوں کی رفتارتیزہوگئی

0
30

اسلام آباد :دنیا بھر میں کوروناوائرس سے تقریباً 19 ہزار افراد جاں بحق, 4لاکھ سے زائد متاثر،مرنے اورمتاثرہونے والوں کی رفتارتیزہوگئی ،دنیا بھرسے آنے والے اطلاعات کی روشنی میں دنیابھرمہلک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 19 ہزار کے قریب پہنچ گئی، متاثرہ افراد کی تعداد4لاکھ 22ہزارسے تجاوز کرچکی ہے۔ جبکہ دنیا بھر میں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد ایک لاکھ آٹھ ہزار سے زائد ہے۔

خبرایجنسی کے مطابق کورونا کا شکار دنیا کے مختلف ممالک کی حکومتوں کی جانب سے لاک ڈاؤن اور احتیاطی تدابیر اختیار کی جارہی ہیں، نیوزی لینڈ نے بھی نیشنل ایمرجنسی کا اعلان کردیا، ایران نے کوروناوائرس سے نمٹنے کیلئے غیرملکی امداد لینے سے انکار کردیا۔امداد کی پیشکش ڈاکٹرز وِد آؤٹ بارڈرز بین الاقوامی تنظیم نے کی۔

ایران میں 122سے زائد نئی ہلاکتوں کے بعد مجموعی تعداد1934ہوگئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد24ہزار 8سوسے زائد ہے۔امریکا میں 222نئی ہلاکتوں کے بعد مجموعی تعداد775ہوگئی۔ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 54ہزار8سوسے تجاوز کرگئی۔

خبرایجنسی کے مطابق چین کے بعد یورپ کوروناوائرس کا گڑھ بن گیا۔اسپین میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں خوفناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔ ایک ہی دن میں تقریبا 7ہزار نئے کیس سامنے آئے۔اٹلی وزارت صحت کے مطابق اٹلی میں کورونا وائرس سے ایک روز میں 743افراد ہلاک جبکہ مرنیوالوں کی تعداد 6ہزار922ہوگئی ۔

آکسفورڈ یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق برطانیہ کی آدھی آبادی کورونا کا شکار ہوچکی ہے۔ برطانیہ میں کورونا وسط جنوری میں پہنچا،ابتدا میں رپورٹ نہیں کیا جاسکا، تحقیق برطانیہ میں کورونا وبا سے نمٹنے میں ناکامی کئی اسپتالوں نے کینسرسرجری معطل کردی۔ برطانیہ میں کوروناوائرس سے نمٹنے کیلئے ایسٹ لندن میں 4ہزار بیڈ کا عارضی ہسپتال کھول جائے گا۔

Leave a reply