اسرائیل میں کرونا سے ہلاکتیں 191 ہوگئیں

0
24

مقبوضہ بیت المقدس : اسرائیل میں کرونا سے ہلاکتیں 191 ہوگئیں،اطلاعات کےمطابق اسرائیلی وزارت صحت کے مطابق صہیونی ریاست میں کرونا وائرس کے نتیجے میں مزید دو عمر رسیدہ افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 191ہوگئی ہے جب کہ 14 ہزار592 افراد کرونا سے متاثر ہوئے ہیں۔

اسرائیلی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جمعرات کو کرونا کے مزید 2 مریض ہلاک ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی کل تعداد 191 ہوگئی ہے۔

عبرانی نیوز ویب پورٹل ‘واللا’ کے مطابق حالیہ گذشتہ روز کرونا کے مزید مریض سامنے آئے جس کے بعد متاثرین کی تعداد 14 ہزار 592 ہوگئی ہے۔ ان میں 9326 معمولی بیمار ہیں۔ 3873 مریضوں کو گھروں میں قرنطینہ کیا گیا ہے۔ ان میں111 کی حالت خطرے میں بتائی جاتی ہے اور وہ وینٹی لیٹر پرہیں۔

Leave a reply