fbpx

مورگاہ پولیس کی اہم کاروائی 06 سالہ بچے سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار۔

مورگاہ پولیس نے اہم کاروائی کی جس کے نتیجے میں 06 سالہ بچے سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔ متاثرہ بچے کے والد منصور نوشاد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔ والد بے بتایا کے تیمور حسن میرے 06 سالہ بیٹے کو بہلا پھسلا کر اپنے گھر لے گیا اور اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ایس ایچ او مورگاہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ملزم تیمور حسن کے خلاف کاروائی کی۔ ایس پی پوٹھوہار سید علی نے بتایا کے ملزم کو سخت سزا دلوانے کیلئے ڈی این اے ٹیسٹ سمیت تمام قانونی تقاضے پورے کے جائیں گے۔ سی پی او محمد احسن یونس نے ایس پی پوٹھوہار، ایس ایچ او مورگاہ اور پولیس ٹیم کو شاباشی دی۔ سی پی او کا کہنا تھا کے بچوں پر تشدد، زیادتی اور جنسی استحصال جیسے واقعات ناقابل برداشت ہیں۔ ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.