مراکش سے ترکیہ جانے والے جہاز سے28 تارکین وطن فرار

0
24

مراکش سے ترکیہ جانے والے جہاز کی اسپین کے شہر بارسلونا میں ہنگامی لینڈنگ کے دوران تقریباً 28 تارکین وطن فرار ہو گئے۔

باغی ٹی وی : برطانوی خبررساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق بدھ کومراکش سے ترکیہ جانےوالے جہاز میں بیٹھی ایک حاملہ خاتون نے بچے کی پیدائش کا بہانہ کرکے اسپین کے شہر بارسلونا میں طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کروائی۔

شمالی کوریا نے والدین کو بچوں کے انوکھے نام رکھنے کی ہدایت کر دی

اسپین کے ائیرپورٹ پر لینڈنگ کے بعد خاتون کا اسپتال میں معائنہ کیا گیا تو معلوم ہوا کہ وہ بالکل ٹھیک تھی، اس دوران جہاز میں بیٹھے تقریباً 28 تارکین وطن فرار ہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق ہسپانوی حکومت نے بتایا کہ پولیس نے فرار ہونےو الے افراد میں سے خاتون سمیت 14 افراد کو حراست میں لے لیا جو ترکیہ کی پیگاسس ائیر لائنز کے طیارے میں سوار تھےجبکہ دیگر 14 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔

حراست میں لیے گئے افراد میں سے 5 کو طیارے میں واپس بٹھایا گیا جبکہ دیگر کو مراکش بھیج دیا جائے گا،حکام نے تمام تارکین وطن کے بارے میں تفصیلات نہیں بتائیں۔

چین نے اسلحے میں اضافے سے متعلق امریکی رپورٹ مسترد کر دی

حکومت نے مزید کہا کہ بعد میں دو افراد کو گرفتار کیا گیا، جن میں سے ایک کو ہوائی اڈے کے اندر سے پکڑا گیا اور دوسرے کو باہر پایا گیا-

رپورٹس کے مطابق مراکش کے شہر کاسا بلانکا سے استنبول جانے والے طیارے میں کل 228 مسافر سوار تھے۔

ایک سال قبل کاسا بلانکا سے استنبول جانے والے مسافروں کا ایک گروپ ہسپانوی جزیرے میلورکا کے رن وے پر بہانے سے ہنگامی لینڈنگ کروانے کے بعد طیارہ چھوڑ کر فرار ہوگیا تھا تاہم ان میں سے 12 کو گرفتار کر لیا گیا تھا جبکہ دیگر 12 فرار لاپتہ تھے۔

اگر امریکی کانگریس نے میڈیا بل منظور کیا تو فیس بک سے خبریں ہٹا دیں گے،میٹا

Leave a reply