ملک میں آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم کیسا رہے گا؟

0
33
ملک-میں-آئندہ-24-گھنٹوں-میں-موسم-کیسا-رہے-گا؟ #Baaghi

ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ سندھ ، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے-

نارووال، سیالکوٹ ، لاہوراور بہاولنگر میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے ایبٹ آباد ، مانسہرہ، کوہستان، سوات، دیر، مالاکنڈ، بونیراور کرم میں بارش کا امکان ہے-

آزاد کشمیر اورگلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے علاوہ ازیں کراچی میں رواں ہفتے موسم گرم رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے 14 سے 16 ستمبر کے دوران درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری تک جانے اور سمندری ہوائیں معطل رہنے کا امکان ہے۔

پشاور: تورغر میں آسمانی بجلی گرنے سے 11 افراد جاں بحق

دوسری جانب گزشتہ تین روز سے ہونے والی بارشوں کا پانی ابھی تک سڑکوں وغیرہ پر جمع ہے لاہور کے مانگا منڈی گرڈ اسٹیشن میں بارش کے پانی کو 2 روز بعد بھی نکالا نہیں جاسکا جبکہ 2 دن سے بجلی کی فراہمی بھی منقطع ہے۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا میں بارش، سیلاب اور آسمانی بجلی گرنے سے 24 گھنٹوں میں 18 افراد جاں بحق ہوگئے خیبر پختون خوا میں ہزارہ ڈویژن کے ضلع تورغر کے گاؤں جھٹکا کے قریب کنڑا میں آسمانی بجلی گرنے اور شدید بارشوں کے باعث 3 مکانات تودے تلے دب گئے۔

پولیس کے مطابق حادثے میں 8 خواتین اور بچیوں سمیت 14 افراد جاں بحق اور 2 خواتین زخمی ہوگئیں حادثہ تیز بارش کے بعد آسمانی بجلی گرنے اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے پیش آیا ہے –

کراچی میں رواں ہفتے شدید گرمی اور بارش کی پیش گوئی

پولیس اور ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئیں، جنہوں نے 14 لاشیں نکالیں جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں-

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے تورغر میں آسمانی بجلی گرنے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج اور غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

Leave a reply