ملک بھر میں موسم کی صورتحال

0
27

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہے گا-

باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی پنجاب میں موسم شدید گرم رہے گا،سندھ کےساحلی اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے-

مون سون بارشوں کا پہلا اسپیل رواں ہفتے ہی شروع ہونے کا امکان

آزاد کشمیر میں بھی گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اورنارووال میں چند مقا مات پربارش کا امکان ہے-

قبل ازیں محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ مون سون بارشوں کا پہلا سلسلہ جمعے سے شروع ہونے کا امکان ہے جس کے پیش نظر کشمیر، بالائی پنجاب،جنوب مشرقی بلوچستان، بالائی خیبرپختونخوا اورسندھ میں 5 جولائی تک تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے مون سون کا دوسرا سلسلہ 6 سے15 جولائی تک متوقع ہےجس میں شدید بارشوں کا امکان ہےمزید برآں عیدالاضحیٰ پر بھی بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفرا نے بتایا تھا کہ مون سون سسٹم کے ساتھ بحیرہ عرب سے نم ہوائیں بھی ملک پر اثر انداز ہوں گی، ملک کے شمالی حصے میں 30 جون سے بارشوں کا آغاز ہوگا-

محکمہ موسمیات نے کہا تھا کہ 2 جولائی کی شام یا رات کراچی میں بارشوں کا امکان ہے، جس کی وجہ 30 جون سے پاکستان میں خلیج بنگال سے داخل ہونے والی مون سون ہوائیں ہیں۔

محکمہ موسمیات کے حالیہ موسمیاتی جائزے کے مطابق ملک کے شمالی حصے میں 30 جون سے بارشوں کا آغاز ہوگا، جبکہ بحیرہ عرب سے نم ہوائیں بھی ملک پر اثر انداز ہو سکتی ہیں۔

وادی کیلاش کی مخصوص رسومات

Leave a reply