جون 2023 میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد نے ایران کے اندر کیے گئے ایک خفیہ آپریشن کی تفصیلات کا انکشاف کیا ہے موساد کے مطابق، اس کے کارندوں نے حال ہی میں اسلامی انقلابی گارڈز کور کے ایک رکن سے تحقیقات کی تھی جو قبرص میں اسرائیلی شہریوں کو قتل کرنے کی سازش کر رہا تھا۔ اسرائیل نے پہلے ہی اس سازش کو ناکام بنانے میں قبرص کے کردار پر اظہار تشکر کیا تھا۔ مزید شواہد کے طور پر، موساد نے یوسف شہبازی عباسیلو کے اعترافی بیان کی ویڈیو فوٹیج جاری کی، جس میں ایک بورڈنگ پاس بھی تھا جس میں اس کے استنبول سے ایران کے سفر کی نشاندہی کی گئی تھی۔ اگر یہ صحیح ہے تو اس سے پتہ چلتا ہے کہ موساد ایران میں کتنی آسانی کے ساتھ کام کر رہی ہے، وہ نہ صرف انٹیلی جنس اکٹھا کرتی ہے بلکہ ایرانی سرزمین پر حکومت کے کارندوں کو گرفتار اور تحقیقات بھی کر رہی ہے
یہ انکشاف چونکا دینے والا اور حیران کن ہے،
جیسا کہ یہ ناممکن لگتا ہے، یہ پہلی بار نہیں ہوا کہ موساد نے اس طرح کی کارروائی کرنے کا دعوی کیا ،درحقیقت گزشتہ اٹھارہ ماہ میں یہ تیسرا واقعہ ہے۔ 2024 میں اسماعیل ہنیہ چوتھے نمبر پر تھے جنہیں قتل کیا گیا، حالانکہ اسرائیل نے ابھی تک اس قتل کی ذمہ داری قبول نہیں کی،موساد آسانی کے ساتھ ایرانی سرزمین پر کام کر رہی ہے ، ایجنسی نے ایرانی سیکیورٹی کے متعدد سطحوں میں دراندازی کی ہے، موساد نے انٹیلی جنس جمع کرنے کے علاوہ ٹارگٹ سٹرائیکس بھی کی ہیں۔ ایک قابل ذکر مثال نومبر 2020 میں ایران کے معروف ایٹمی سائنسدان محسن فخر زادہ کا قتل ہے۔ انہیں اے آئی کی مدد سے ریموٹ کنٹرول مشین گن کا استعمال کرتے ہوئے قتل کیا گیا۔ ایران کے وزیر انٹیلی جنس محمود علوی نے کہا کہ انہوں نے دو ماہ قبل ہی سیکیورٹی فورسز کو فخر زادہ کو اسی مقام پر نشانہ بنانے کے لیے ایک قاتلانہ سازش کے بارے میں خبردار کیا تھا جہاں وہ بالآخر مارے گئے تھے۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ مجرم اسلامی انقلابی گارڈز کور کا ایک اعلیٰ درجہ کا رکن ہو سکتا ہے، جو انتباہ کو نظر انداز کرنے اور پہلے سے طے شدہ وقت اور جگہ پر منصوبہ پر عمل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق ایرانی حکومت پاسداران انقلاب کی ساکھ کے تحفظ کے لیے ایسے افراد کے نام اور دیگر معاملات کو ظاہر نہیں کرتی.