چین میں دنیا کا سب سے بڑا جھولا نصب،جھولے لینے سے پہلے سوچنا پڑے گا

0
50

بیجنگ:چین میں دنیا کا سب سے بڑا جھولا نصب،جھولے لینے سے پہلے سوچنا پڑے گا،تفصیلات کےمطابق چین کےشہر چونگ کنگ کے 2300فٹ بلند پہاڑ Yunyang Longgangکے سرے پر دنیا کا سب سے بڑا جھولا تعمیر کے آخری مراحل میں ہے۔

ذرائع کے مطابق بلندو بالا پہاڑ پر جانے اور خطرناک جھولوں کا نام سنتے ہی جہاں کچھ افراد خوف میں گھِرجاتے ہیں وہیں کچھ ایڈونچر میں مبتلا ہوجاتے ہیں جن کے لیے اب جلد 2300فٹ بلند جھولا بنایا جا رہا ہے۔

30 منزلہ اس سپر سوئنگ کا محراب 328 فٹ بلند ہے جبکہ اسکا ٹاور 354 فٹ اونچا ہے۔ایڈوینچر کے شوقین افراد کے لیے یہ ایک بہترین موقع ہے جس سے وہ بہت لطف آٹھا سکتے ہیں۔واضح رہے کہ اگلے برس یکم جنوری سے اس جھولے کی افتتاح کر دیا جائے گا۔

Leave a reply