موٹاپا کیسے کم کیا جائے؟

0
52

موٹاپا کیسے کم کیا جائے؟
پھل اور سبزیاں کم کیلوریز والی غذائیں ہیں لہذا زیادہ وزن والے افراد کو ان کازیادہ سے زیادہ استعمال کرنا چاہیے زیادہ وزن والے افراد کو نمک زیادہ استعمال کرنے سے بچنا چاہیے نمک وزن کو بڑھانے کا عنصر ہو سکتا ہے دودھ سے بنی مصنوعات مثلاً پنیر مکھن چکنائی والے دودھ وغیرہ سے پرہیز کرنا چاہئے کیونکہ ان میں چکنائی بہت زیادہ ہوتی ہے مصالہ جات خشک ادرک دار چینی لونگ میتھی لہسن اور کالی مرچیں وغیرہ وزن کو کم کرنے کے لیے اچھی ہیں کڑوی قسم کی سبزیاں مثلاً کریلہ وغیرہ وزن کم کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہیں شہد کا استعمال موٹاپے کے لیے ایک بہترین گھریلو علاج ہے یہ جسم میں جمع شدہ چربی کو متحرک کرکے گردش میں رکھتا ہے جو عام فعال میں توانائی کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے ایک ٹیبل چمچ نیم گرم پانی کے ساتھ صبح صبح کھانا صحت کے لیے زیادہ اچھا ہے بہترین نتائج کے لیےاس میں لیموں کا رس بھی شامل کیا جا سکتا ہے

ایک یا دو پکے ہوئے ٹماٹروں کو روزانہ ناشتے میں استعمال کریں اس کو تین سے چار ماہ استعمال کریں۔اس سے موٹاپا اور وزن دونوں کم ہو جائیں گے یہ انتہائی مفید نسخہ ہے

بند گوبھی کا استعمال موٹاپا کم کرنے کے لیے انتہائی کارآمد سمجھا جاتا ہے جدید ریسرچ کے مطابق بند گوبھی میں موجود ایک کیمیائی مادہ ٹارٹارک ایسڈ شوگر اور دوسرے کاربوہائیڈریٹس کو فیٹس یعنی فاضل چربی میں بدلنے سے روکتا ہے جسکی وجہ سے موٹاپا نہیں ہوتا
پیٹ چھوٹا کرنے کے لیے صبح جب آپ بستر سے اٹھیں تو اسی وقت پیٹ کے نیچے تکیہ رکھ کر الٹا لیٹ جائیں یہ عمل دس پندرہ منٹ کے لیے چند روز تک کریں چند ہفتوں میں ہلکا ہو جائے گا

Leave a reply