موٹرسائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش،ملزمان نے کی فائرنگ

0
55
24 گھنٹوں میں کراچی میں 148 اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں رپورٹ

موٹرسائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش،ملزمان نے کی فائرنگ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے

تھانہ سعودآباد پولیس نے دوران علاقہ گشت ڈکیت ملزمان کا تعاقب کیا جس دوران مسلح ڈکیت ملزمان نے پولیس پر فاٸرنگ کی، سعودآباد پولیس گشت پر مامور تھی دو مشکوک ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا, ملزمان نے پولیس موباٸل دیکھتے ہی فرار ہونے کی نیت سے پولیس پر فاٸرنگ شروع کردی ۔ دو طرفہ فاٸرنگ کے تبادلے کے بعد ایک مسلح ڈکیت ملزم کو (زخمی) حالت میں گرفتار کرلیا گیا,جبکہ ملزم کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔ سعودآباد پولیس اور ملزمان کے درمیان فاٸرنگ کا تبادلہ بمقام ریڈیشن گراٶنڈ نزد ملت گارڈن کے قریب پیش آیا ۔

گرفتار ملزم کے قبضے سے اسلحہ ایک پسٹل بمعہ ایمونیشن ،7 چھینے ہوئے موباٸل فون, 10 شناخی کارڈ , مختلف اے ٹی ایمز کارڈز, 20 سمیں اور 11 چھینے ہوئے پرس وغیرہ برآمد کئے گئےگرفتار ڈکیت ملزم سے برآمدہ اسلحہ 9mm پسٹل سرکاری معلوم ہوتا ہے, اسلحہ کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے ۔گرفتار (زخمی) ڈکیت ملزم کے قبضہ سے زیر استعمال چھینی ہوٸی موٹرساٸیکل بھی پولیس تحویل میں لی گٸی ۔ گرفتار ملزم کی شناخت (زخمی) وہاج علی ولد محمد یٰسین کے نام سے ہوٸی ،گرفتار ملزم کا سابقہ کریمینل ریکارڈ بھی مختلف اضلاع سے حاصل کیا جارہا ہے, پولیس کیجانب سے ضابطے کی مکمل کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے, گرفتار زخمی ملزم کو طبی امداد کیلۓ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے, مزید تفتیش جاری ہے ۔

سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟

سینئر قیادت پرہتک آمیز،انتہائی غیرضروری بیان پرپاک آرمی میں شدید غم وغصہ ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر

سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

قبل ازیں یکم ستمبر 2022 گلستان جوہر بلوچ آئسکریم پر ڈکیتی مزاحمت پر شہری کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم ساتھی سمیت گرفتار کر لیا گیا،گرفتار ملزمان میں مرکزی ملزم جوہن عرف جوہنی اور یاسر عرف گوگو شامل ہیں، مورخہ 22-09-01 کو دونوں ملزمان نے اس واقعہ سے قبل شاہراہ فیصل تھانہ کی حدود میں واردات کی۔ شہری کو ڈکیتی مزاحمت پر زخمی کر کے موبائل فون اور نقدی رقم لیکر فرار ہو گئے۔مورخہ 22-10-04 انوسٹی گیشن ایسٹ نے ٹیکنیکل بنیادوں پر ملزم یاسر عرف گوگو کو گرفتار کیا۔جس نے دوران انٹیروگیشن مرکزی ملزم جوہن کے ہمراہ گلستان جوہر میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو قتل کرنےکا اعتراف کیا۔مرکزی ملزم جوہن عرف جوہنی تھانہ عزیزآباد کےڈکیتی مقدمات (1) مقدمہ نمبر 1202 (2) مقدمہ نمبر 1204 میں ضمانت پر تھا۔ مورخہ 22-09-26 کو ازخود عدالت میں اپنی ضمانت منسوخ کرا کر پیش ہو گیا۔مرکزی ملزم کی نشاندہی پر پولیس نے آلہ قتل ایک ضرب پستول 30 بور بمعہ دو راؤنڈ برآمد کی۔متاثرہ زیشان کی اہلیہ نے بھی عدالت میں شناخت پریڈ کے دوران دونوں ڈکیتوں کو شناخت کر لیا ہے۔مرکزی ملزم جوہنی کے خلاف ڈکیتی اور سنگین جرائم کے تین مقدمات تھانہ بہادرآباد اور عزیز بھٹی میں درج ہیں۔جبکہ ملزم یاسر کے خلاف دو مقدمات تھانہ گلستان جوہر اور شاہراہ فیصل میں درج ہیں۔

Leave a reply