fbpx

موٹرسائیکل لفٹنگ اور منشیات فروشی میں ملوث ملزمان گرفتار

ملیر کینٹ پولیس کی گلشن مہران ٹاؤن کے قریب کارروائی۔ موٹرسائیکل لفٹنگ اور منشیات فروشی میں ملوث ملزمان گرفتار۔ گرفتار ملزمان اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں بھی ملوث تھے۔ گرفتار ملزمان سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن، مسروقہ موٹرسائیکل اور 400 گرام چرس برآمد۔ ملزمان سے برآمد موٹرسائیکل تھانہ گلستان جوہر کے علاقے سے چوری کی گئی تھی۔ گرفتار ملزمان خود بھی منشیات کے عادی ہیں اور متعدد بار گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔ گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمہ درج، تفتیش جاری۔ ملزمان سے برآمد اسلحہ فارنزک معائنے کیلئے بھیجا جائیگا۔ گرفتار ملزمان میں خورشید عباس، محمد اشرف اور محمد عارف شامل ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.