ڈیرہ غازی خان۔عثمان بزدارکی طرف ڈولفن پولیس کو دئے گئے موٹرسائیکلزواپس مانگ لئے گئے۔مراسلہ جاری

ڈیرہ غازی خان۔عثمان بزدارکی طرف ڈولفن پولیس کو دئے گئے موٹرسائیکلزواپس مانگ لئے گئے۔مراسلہ جاری
باغی ٹی وی رپورٹ ۔ڈیرہ غازی خان ڈولفن فورس کو عارضی طور پر دی جانے والی موٹر سائیکلیں واپسی مانگ لی گئی ہیں موٹر سائیکل واپسی کے حوالہ سے مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے ،مراسلہ ایڈیشنل انسپکٹرجنرل سائوتھ پنجاب نے آر پی او ڈیرہ غازیخان کے نام جاری کیا ہے ،مراسلہ میں کہاگیا ہے کہ سابق وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے دور حکومت میں ڈولفن فورس کا قیام عمل میں لایا گیا تھااورابتدائی طور پر ڈولفن اسکواڈ کیساتھ موٹر سائیکلیں بھی لاہور سے لی گئی تھیں ڈی جی خان اور تونسہ میں ڈولفن فورس کے زیر استعمال موٹر سائیکلیں واپسی مانگ لی گئیں یاد رہے کہ 30 موٹر سائیکلیں ڈولفن فورس ڈی جی خان کے زیر استعمال ہیں۔

اس وقت ڈیرہ غازیخان میں سٹریٹ کرائم ،موٹرسائیکل چوری ودیگرجرائم عام ہیں ،ڈولفن فورس کی وجہ سے عوام نے قدرے سکھ کاسانس لیاتھالیکن جب ڈولفن پولیس کے موٹرسائیکلیں نہیں ہوں گی توعوام کوکس طرح تحفظ فراہم کرسکے گی۔ایڈیشنل آئی جی سائوتھ پنجاب کے اس اقدام نے ڈیرہ غازیخان کی عوام میں بے چینی کی لہڑدوڑ گئی ہے اورعوام عدم تحفظ کاشکارہوگئی ہے۔

Leave a reply