موٹروے پولیس نے ایمانداری کی روایت کوکیسے قائم کیا؟

0
23

ایک کارنمبرAAU 9898، جس میں ابراہیم نامی شخص اسلام آباد سے پشاورکی جانب بذریعہ موٹروے سفرکررہا تھا، کرنل شیرخان انٹرچینج کے قریب گاڑی کوحادثہ پیش آیا تھا، اطلاع پاتے ہی موٹروے پولیس کے ڈی ایس پی علاؤالدین اورسب انسپکٹر عاصم احمد موقع پرپہنچے اورامدادی کارروائی کا آغازکردیا ہے، حادثے کی وجہ سے ڈرائیورمحفوظ رہا لیکن ذہنی طورپرشدید شاک کے عالم میں چلا گیا تھا،

مدد کے دوران ڈرائیورنے موٹروے پولیس کی ٹیم کوبتایا کہ اس کے پاس کثیررقم کیش کی صورت میں موجود ہے، صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈی ایس پی علاؤالدین نے نفری کے ہمراہ رقم کو حفاظتی تحویل میں لیتے ہوئے بیٹ آفس کے منتقل کردیا تھا، بعد ازاں جب ڈرائیور کے حواس بحال ہوئے اورتسلی بخش صورتحال کے پیش نظرایک کروڑ چالیس لاکھ روپے کیش ابراہیم کے حوالے کردیے گئے ہیں، جس پراس نے موٹر وے پولیس کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے.

اس کارروائی کو سراہتے ہوئے ڈی آئی جی موٹروے اشفاق احمد نے افسران کو شاباش دی اوراس عیادے کا اظہار کیا کہ موٹروے پولیس عوام کی جان اورمال کی حفاظت جاری رکھے گی.

Leave a reply