موٹروے پولیس نے دیانت داری کی بہترین مثال قائم کردی

0
25

اسلام آباد: موٹروے پولیس نے دوران سفر سڑک پر گرنے والا بیگ زیورات و نقدی سمیت تلاش کرکے مالکان کے حوالے کردیا.

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق موٹروے پر اسلام آباد سے فیملی کے ہمراہ پشاور جانے والے ابصار نامی شہری فون کال سننے کے لیے رکے تو دروازہ کھلنے پر بچے کا پاؤں لگنے سے لیڈیز بیگ سڑک پر گر گیا جس کا علم فیملی کو نہ ہوا اور انھوں نے سفر جاری رکھا۔

پرویز مشرف کی کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف اپیل خارج

موٹر وے حکام کے مطابق کچھ وقت بعد موٹر وے پولیس کے پیٹرولنگ انسپکٹر امتیاز احمد اور سب انسپکٹر شیریں تاج موقع سے گزرے تو ان کی نظر پرس پر پڑی موٹر وے پولیس نے اسے حفاظتی تحویل میں لے کر تلاشی لی تو بیگ سے پانچ تولہ سونے کے زیورات اور ستر ہزار روپے نقد اور اہم کاغذات ملے ۔

ود ہولڈنگ ٹیکس کے بعد ڈالر 200 روپے سے بھی اوپر جانے کا امکان

کاغذات میں موجود فون نمبر کے ذریعے فیملی کو ٹریس کرکے بیگ تمام املاک سمیت ان کے حوالے کردیاگیا قیمتی اشیاء واپس ملنے پر فیملی نے موٹر وے پولیس کا شکریہ ادا کیا ۔

ترجمان موٹر وے کے مطابق ڈی آئی جی موٹروے نارتھ زون مظہر الحق کاکا خیل اور سیکٹر کمانڈر ایم ون ذیشان حیدر نے افسران کی کارکردگی کو سراہا اور انھیں انعامات دینے کا اعلان کیا ۔

وزیراعظم فطری طورپرمثبت شخصیت ہیں،شاداب، وزیراعظم کھلاڑی رہےلیکن ان کےدورمیں…

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی متعدد بار موٹر وے پولیس فرض شناسی و دیانت داری کی مثال قائم کرتے ہوئے شہریوں کا موٹر وے پر ملنے والا سامان واپس کر چکی ہے-

آئی سی سی نے او ڈی آئی ٹیم آف دی ائیر کا اعلان کردیا،پاکستان کے کونسے کھلاڑی شامل

Leave a reply