موٹروے پولیس ویلڈن، شہریوں کے دل جیت لئے

0
35

موٹروے پولیس ویلڈن، شہریوں کے دل جیت لئے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق موٹروے پولیس نے اپنی روایات برقرار رکھتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کا سونا اور کیش تلاش کر کے مالک کے حوالے کردیا ، شاہد اپنی فیملی کے ہمراہ سیالکوٹ سے فیصل آباد کی جانب سفر کر رہا تھا کے دوران سفر وہ اپنی فیملی کے ہمراہ شیخوپورہ ریسٹ ایریا کچھ دیر رکے اور اور اپنے سفر کا دوبارہ آغاز کردیا

موٹر وے پولیس کی ایمانداری، لاکھوں‌ روپے مالیت کا سونا مسافر کو واپس کر دیا

کچھ دور جانے کے بعد ان کی فیملی کی ایک خاتون کو محسوس ہوا کہ ان کا پرس غائب ہے ،اس صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے شاہد نے موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 پر پریشانی کی حالت میں کال کرکے ماجرا بیان کیا اور مدد طلب کی ،اطلاع پاتے ہی موٹروے پولیس کی انسپکٹر عائشہ بلال اور سب انسپکٹر پرویز گل نے شیخوپورہ ریسٹ ایریا پہنچے اورگمشدہ پرس کی تلاش شروع کردی

کچھ دیر بعد موٹروے پولیس کے افسران نے گمشدہ پرس برآمد کر کے فیملی کو اطلاع دی ،جس پر فیملی نے واپس آکر اپنا پرس وصول کیا پرس میں پانچ تولہ سونے کے زیورات جن کی مالیت چار لاکھ 35 ہزار روپے ،دو لاکھ 16 ہزار روپے کیش ،پچیس ہزار مالیت کا موبائل فون اور کچھ اہم کاغذات موجود تھے ،سامان کی کل مالیت تقریبا چھ لاکھ 76 ہزار روپے ہے

فیملی نے پرس وصول کرتے ہوئے موٹر وے پولیس کا شکریہ ادا کیا اور موٹر وے پولیس زندہ باد پاکستان زندہ باد کے نعرے بلند کئے,افسران کی فرض شناسی کو سراہتے ہوئے دی آئی جی موٹروے اشفاق احمد نے تعریفی اسناد اور کیش وارڈ کا اعلان کیا

Leave a reply