’مولان‘ کے بعد فنٹیسی اینیمیٹڈ فلم ’سول‘ بھی آن لائن ریلیز

رواں برس کورونا وائرس کے باعث میگا بجٹ فلموں کوآن لائن ریلیز کیا جا رہا ہے-

باغی ٹی وی : سینما تھیٹرز بند ہونے کے باعث دیگر فلم پروڈکشن کمپنیز کی طرح ڈزنی اسٹوڈیو نے بھی ہسٹوریکل لائیو ایکشن تھرلر فلم ’مولان‘ سمیت دیگر فلمیں بھی آن لائن ریلیز کی تھیں۔

اور اب ڈزنی اسٹوڈیو کے پکسر اسٹوڈیو کی جانب سے تیار کردہ فنٹیسی اینیمیٹڈ فلم ’سول‘ کو بھی آن لائن ریلیز کردیا گیا۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ امریکا سمیت دنیا بھر میں وبا کے باعث تھیٹرز بند ہونے کی وجہ سے فلم کو اسٹریمنگ ویب سائٹ ڈزنی پلس پر ریلیز کردیا گیا۔

خبر رساں ادارے نے فلم کے شائع کیے گئے تبصرے میں فلم کی کہانی اور کردار کی تعریف کرتے ہوئے اسے 4 میں سے 3 اسٹار دئیے اور بتایا کہ فلم کو کہانی کی وجہ سے بہت سراہا جا رہا ہے۔

’سول‘ میں اس کائنات کا ایک اور سیارہ بھی دکھایا گیا ہے جہاں پہنچنے کے بعد فلم کے کردار اس سیارے کو جنت سمجھ بیٹھتے ہیں۔

اپنی دنیا سے مختلف دکھائی دینے والی دنیا کو دیکھ کر فلمی کرداروں کو لگتا ہے کہ وہ جنت میں پہنچ چکے ہیں،تاہم درحقیقت وہ جنت میں نہیں بلکہ دوسرے سیارے میں پہنچ چکے ہوتے ہیں۔

فلم کی کہانی ایک ہائی اسکول کے میوزک ٹیچر اور اس کے طالب علم کے گرد گھومتی ہے، فلم میں اسکول ٹیچر اپنے طالب علم کے روح کو اس کے جسم سے الگ کردیتا ہے۔

’سول‘ ڈزنی کے پکسر اینیمیشن اسٹوڈیو کی 26 ویں فلم ہے اس سے قبل پکسر کی ریلیز کی گئی تقریبا تمام ہی فنٹیسی اینیمیٹڈ یا سپر ہیرو فلمیں شائقین کا خوب توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہیں۔

پکسر کے تحت ’ٹائی اسٹوری، فائنٹنگ نینو، دی انکریڈیبلز، کارز، کوکو، اور آن ورڈ‘ جیسی معروف فلم سیریز بھی ریلیز کی جا چکی ہیں، جن میں سے ’ٹائی اسٹوری‘ کی چار جب کہ ’دی انکریڈیبلز‘ اور ’کارز‘ سمیت دیگر چند فلموں کی دو دو فلمیں ریلیز کی جا چکی ہیں۔

واضح رہے کہ ’سول‘ سے رواں ماہ ستمبر میں ڈزنی نے اپنی میگا بجٹ تاریخی لائیو ایکشن تھرلر فلم ’مولان‘ کو بھی ڈزنی پلس پر ریلیز کیا تھا اس معاملے میں ، کمپنی نے "مولان” دیکھنے کے لئے ڈزنی پلس کے صارفین سے اضافی 30 ڈالر وصول کیے تھے۔

ڈزنی اسٹوڈیو کا مولان کے بعد اینیمیٹڈ فلم ’سول‘ کو بھی آن لائن ریلیز کرنے کا اعلان

Comments are closed.