دھرنے کی ناکامی کے داغ کو مٹانےکی ایک ناکام کوشش،عبدالغفورحیدری تاویلیں پیش کرنے لگے

0
50

لاہور”دھرنے کی ناکامی کے داغ کو مٹانےکی ایک ناکام کوشش،عبدالغفورحیدری تاویلیں پیش کرنے لگے اطلاعات کے مطابق مولانا عبدالغفور حیدری نے خود ساختہ وعدوں کی کہانی سنانی شروع کردی ، مولانا کہتے ہیں کہ ہم ویسے ہی اسلام آباد سے نہیں گئے ، یقین دہانیاں کرائی گئیں، تمام باتیں وقت سے پہلے نہیں بتاسکتے، جنہوں نے یقین دہانیاں کرائیں وہ بااعتماد ہیں

بھارتی خاتون نے کتیا کے 8 بچوں کوپتھروں سے مارکرجان سے ہی مار دیا

نجی ٹی وی کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے عبدالغفور حیدری نے کہا کہ ’ہم ویسے ہی اسلام آباد سے نہیں گئے ہمیں یقین دہانیاں کرائی گئیں، تمام باتیں وقت سے پہلے نہیں بتاسکتے، جن لوگوں نے یقین دہانیاں کرائی ہیں وہ بااعتماد لوگ ہیں‘۔عبدالغفور حیدری نے مزید کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) ، اختر مینگل اور دیگر نے حکومت پر تحفظات کا اظہار کیا ہے، حکومت کے اتحادیوں میں بھی دراڑ پڑگئی ہے، چوہدری برادران ہم سے رابطے میں تھے۔

جرمنی میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے مبینہ ایجنٹ میاں بیوی کا ٹرائل شروع

عبدالغفور حیدری نے کہا کہ ’ہم سے جو مذاکرات ہوئے اس کے اثرات عنقریب دیکھنے کو ملیں گے، چوہدری برادران پر ہمیں اعتماد ہے‘۔جب ان سے پوچھا گیا کہ ’کیا آپ کو چوہدری پرویز الہیٰ نے یقین دہانیاں کرائی ہیں؟ تو انہوں نے کہا کہ جی بالکل‘۔عبدالغفور حیدری نے کہا کہ ’ضرور حکومت کو بھی چوہدری پرویز الٰہی نے ساری باتیں بتائی ہوں گی‘۔

اداکارہ مہوش حیات نے کمرشلزمیں مصروفیت کے باعث معاوضہ بڑھادیا

مولانا فضل الرحمان نے 2018 میں ہونے والے انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کے الزامات پر وزیراعظم عمران خان سے مستعفی ہونے اور ملک میں فوری نئے انتخابات کرانے کا مطالبہ کر رکھا ہے۔یادرہےکہ اسلام آباد میں 14 روز کے دھرنے کے بعد مولانا فضل الرحمان نے 13 نومبر کو دھرنا ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ملک بھر کے شہروں کو بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Leave a reply