مولانا کا اسلام آباد کا سرد موسم گرمانے کا فیصلہ، اہم شخصیت ملنے پہنچ گئی

0
23

مولانا کا اسلام آباد کا سرد موسم گرمانے کا فیصلہ، اہم شخصیت ملنے پہنچ گئی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ڈی ایم کے لانگ مارچ کے اعلان کے بعد پیپلز پارٹی نے لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے تو مولانا فضل الرحمان متحرک ہو گئے ہیں

مولانا فضل الرحمان اسلام آباد کا سرد موسم سیاسی طور پر گرمانا چاہتے ہیں، حکومت کے خلاف مولانا فضل الرحمان نے اپوزیشن کو ایک بار پھر جمع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اسی ضمن میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی ہے

ملاقات میں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر مشاورت کی گئی، ملاقات میں پی ڈی ایم کی تحریک کے آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی غور کیا گیا ملاقات میں پی ڈی ایم کے لانگ مارچ کو کامیاب بنانے پر بھی مشاورت کی گئی ملاقات میں منی بل کو ناکام بنانے کے حوالے سے حکمت عملی پر بھی غورکیا گیا حکومتی کارکردگی سمیت، سانحہ مری میں حکومتی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا گیا

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جے یو آئی نے خیبر پختونخواکے بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کو شکست دی،25جنوری کے قریب پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس طلب کیا جائے گا، اجلاس میں لانگ مار چ اور ملکی صورتحال پر مشاورت ہوگی، ایوان میں منی بجٹ کا مقابلہ کریں گے، پاکستان اس وقت مشکل دور سے گزررہا ہے، 74سال میں پی ٹی آئی سے زیادہ کرپٹ حکومت نہیں دیکھی،پی ٹی آئی کی حکومت نے پاکستان کو تباہ کردیا ہے،

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ منی بجٹ سے مہنگائی کا طوفان اٹھ کھڑ ا ہوگا،حکومت کو غریب آدمی کا احساس نہیں ہے، حکومت کیخلاف لانگ مارچ میں پوری قوم شریک ہوگی،عوام براہ راست اپنے حق کی جنگ لڑے گی، لانگ مارچ میں تمام سیاسی جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر ہوں گی،ن لیگ کی حکومت میں موٹرویز کا جال بچھایا گیا،ن لیگ کی حکومت میں بجلی کی پیدوار کی میں بہت زیادہ اضافہ کیا گیا 25جنوری کو پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس ہوگا،اجلاس میں لانگ مارچ اور دیگر امورپر مشاورت کی جائے گی،

قبل ازیں ن لیگی رہنما خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ کورم بیماری ہے جو حکومتی بینچوں کو لاحق ہوچکی ہے اپوزیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ ایوان کا کورم پورا ہوگا،حکومت کورم کی نشاندہی کرے اپوزیشن کورم پورا کرکے دکھائے گی،یہ کیسا انصاف ہے کہ ڈیرہ بگٹی میں گیس نہیں ،سیالکوٹ میں گیس چل رہی ہے، ہم نے اس ایوان کے تحفظ کی قسم کھائی ہے،فاٹا کا بل بھی سینیٹ میں پڑا ہوا ہے، حکومت پاس نہیں کررہی،فاٹا کے لوگوں کو باقی پاکستانیوں کے برابر حقوق دیں یہ منی بجٹ نہیں میگا بجٹ ہے،

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ نہ صرف سالانہ بجٹ دیتے ہیں بلکہ ہر2ماہ بعد منی بجٹ بھی لے آتے ہیں، کنفیویژن معیشت کی موت ہوتا ہے معیشت پر کیے گئے فیصلے عوام کے لیے تکلیف دہ ہیں،جب آپ آئی ایم ایف کےپاس گئے تو آپ کمزور تھے،اس لیے کمزور ڈیل کی،آئی ایم ایف ڈیل کا بوجھ اب ملک کے غریب عوام اٹھائیں گے،آئی ایم ایف کا یہ بوجھ عوام کا معاشی قتل ہے،نیا پاکستان کا مطلب مہنگائی،بے روزگاری اور غربت ہے،آپ نے پاکستان کی معاشی خود مختاری کا سودا کیا ہے،آئی ایم ایف جانے کے بعد آپ نئے وزیر کے ساتھ واپس آئے پاکستان کی تاریخ میں بُرے معاشی اشاریئے سامنےآئے ،جب پاکستان دولخت ہوا تب بھی ہماری معیشت نیگیٹو گروتھ میں نہیں تھی

کی یاد تازہ،سفاک باپ نے بیٹا نہ ہونے پر 3 کمسن بیٹیوں کو قتل کر دیا

پولیس کی زیادتی، خواجہ سراؤں نے ملک گیر احتجاج کی دھمکی دے دی

پلاسٹک بیگ پر پابندی لگی تو خواجہ سراؤں نے ایسا کام کیا کہ شہری داد دینے پر مجبور

کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا

کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

دس برس تک سگی بیٹی سے مسلسل جنسی زیادتی کرنیوالے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا

شادی شدہ خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے بعد ملزمان نے ویڈیو وائرل کر دی

وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا

کیا فائدہ قانون کا، مفتی کو نامرد کیا گیا نہ عثمان مرزا کو،ٹویٹر پر صارفین کی رائے

لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا

عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی

سلائی مشینوں پر بھی ٹیکس،جب حکمران عوام میں جائیں گے تو لگ پتہ چل جائے گا،بلاول

Leave a reply