جے یو آئی 19 قومی و صوبائی سیٹوں پر کامیاب،مولانا فضل الرحمان الیکشن میں مدد نہ ملنے پر برہم
جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان آبائی حلقے ڈی آئی خان سے الیکشن ہار گئے
ڈیرہ اسماعیل خان سے مولانا فضل الرحمان کو پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور جو مفرور ہیں انہوں نے شکست دی، مولانا فضل الرحمان بلوچستان سے جیت چکے ہیں وہ اسمبلی میں پہنچ گئے تا ہم مولانا فضل الرحمان کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں مولانا فضل الرحمان غصے میں دکھائی دیئے،
مولانا فضل الرحمان ویڈیو میں کہتے ہیں کہ ہم نے پہلے بھی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مقابلہ کیا پھر بھی کریں گے، اسٹیبلشمنٹ پاکستان کی مالک نہیں ہم مالک ہیں،اگر ہمیں نظر انداز کر کے و ہ پھر ایسے اقدامات کرے گی تو پھر ہم ببانگ دہل کہتے ہیں کہ اگر ہم نے جنرل باجوہ اور فیض کا مقابلہ کیا ہے تو انکا بھی کریں گے.
https://twitter.com/BaaghiTV/status/1756209285330084076
این اے 43، مولانا فضل الرحمان کے بیٹے مولانا اسعد محمود کو شکست
ٹانک : حلقہ این اے 43 کے 348 کل پولنگ سٹیشن کا رزلٹ،تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار داور خان کنڈی 63556 ووٹ لے کر جیت گئے ۔جے یو آئی کے مولانا اسعد محمود 62730 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے، مولانا فضل الرحمان کے بیٹے، سابق وفاقی وزیر مولانا اسعد محمود قومی اسمبلی کی سیٹ ہار گئے.تحریک لبیک نے اس حلقے سے 19779 ووٹ لئے،
واضح رہے کہ الیکشن کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے،پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے مکمل نتائج آ چکے ہیں، اب تک جے یو آئی قومی اسمبلی کی3 سیٹیں جیت چکی ہے، جس میں سے ایک مولانا فضل الرحمان کی ہے،نور عالم خان پشاور سے جے یو آئی کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی پہنچے ہیں،این اے 40 شمالی وزیرستان سے جےیو آئی کے مصباح الدین جیتے ہیں،خیبر پختونخواہ سے جے یو آئی کو 7 سیٹیں ملی ہیں،بلوچستان سے جے یو آئی کو 9 سیٹیں ملی ہیں،مجموعی طور پر جمیعت علمائے اسلام پاکستان ملک بھر سے19 نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے.سندھ اور پنجاب اسمبلی سے جے یو آئی کو ایک سیٹ بھی نہیں ملی.
دعا اور خواہش ہے حالیہ انتخابات ملک میں معاشی استحکام لائیں،آرمی چیف
سندھ میں پی پی کا تیر چل گیا،نتائج مکمل،پیپلز پارٹی84 سیٹیں لے اڑی
آزاد امیدواروں نے بڑےناموں کو شکست دیکر ایوان پہنچنے سے روک دیا
قومی وصوبائی855 میں سے 831 نتائج،آزاد 335 سیٹیں،ن لیگ 216 لے اڑی
این اے 130 لاہور ، نواز شریف جیل میں گرفتار یاسمین راشد سے جیت گئے
تخت لاہور،لطیف کھوسہ، میاں اظہر ،وسیم قادر کی جیت،شہباز،حمزہ،مریم،ایازصادق کی بھی جیت
پنجاب،عمران نذیر،سلمان رفیق،میاں اسلم اقبال،بلال یاسین جیت گئے، رانا مشہود کو شکست
انتخابی نتائج،آزاد امیدوار وں کا پلڑا تاحال بھاری، ن لیگ دوسرے نمبرپر
تحریک انصاف کیلیے اچھی خبر، مخصوص نشستوں کا حصول آسان ہو گیا
آزاد امیدوار ابھی تک آگے،مگر نواز شریف کو حکومت بنانے کی جلدی