شدت پسند تنظیم انصارالاسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے وزیراعظم کی ٹائیگرفورس کو مسترد کردیا

0
28

لاہور:شدت پسند تنظیم انصارالاسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے وزیراعظم کی ٹائیگرفورس کو مسترد کردیا،اطلاعات کےمطابق جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم عمران خان کی قائم کردہ ٹائیگر فورس کو مسترد کردیا۔اپنے بیان میں فضل الرحمان نے کہا کہ یہ ملک کسی ایک جماعت کے سربراہ کی بنائی گئی فورس کے حوالے نہیں کیا جاسکتا، ہمیں ٹائیگر فورس کی ضرورت نہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اگر قومی سطح پر کام کرنا ہے تو قومی تحریک کی نیت کرنی چاہیے، ہم ٹائیگر فورس کی طرف سے کسی ریلیف کے کاموں کا حصہ نہیں بنیں گے۔اس سے قبل مولانا فضل الرحمان نے ملک بھر میں اپنے رضاکاروں کو ہدایت کی تھی کہ وہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے حوالے سے مقامی انتظامیہ کی معاونت کریں۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کورونا کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے کورونا ٹائیگر ریلیف فورس بنانے کا اعلان کیا تھا جو کہ لوگوں کو امداد پہنچائے گی اور وائرس سے متعلق آگاہی اور آئسولیشن کا طریقہ کار بتائے گی۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کورونا کو سرمائے سے شکست نہیں دی جاسکتی، پوری قوم متحدہ ہوگی تو کامیابی ملے گی، کورونا کے خلاف ہماری طاقت ایمان اور نوجوان ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ٹائیگر فورس میں ینگ ڈاکٹرز، نرسز ، اسٹوڈنٹس ، ڈرائیور سب شریک ہوں گے ،ٹائیگر فورس اور ریاستی اداروں کے ساتھ مل کر تمام کمی پوری کریں گے۔ٹائیگر فورس کیلئے رجسٹریشن کا عمل وزیراعظم سٹیزن پورٹل کے ذریعے کیا جارہا ہے اور یکم اپریل سے رجسٹریشن شروع ہوچکی ہے۔

ذرائع کے مطابق شدت پسند تنظیم انصار الاسلام کا قیام اسی وقت عمل میں آیا تھا جب جمعیت علمائے اسلام معرض وجود میں آئی۔انصار الاسلام میں شامل افراد کی تعداد ملک بھر میں 80 ہزار کے لگ بھگ ہے اور اس میں شامل افراد نے قانون نافد کرنے والے اداروں کا مقابلہ کرنے کے لیے پشاور میں مشقیں بھی کی ہیں۔

Leave a reply