بچے سے بدفعلی،مولانا کی رہائی کیخلاف پولیس کا عدالت جانےکا فیصلہ

0
329
crime

بچے سے بدفعلی کی کوشش، پولیس نے مولانا کی رہائی کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ کر لیا

سوشل میڈیا پر چلائی گئی مہم کام کر گئی، مولانا ؤں کی مدد سے ملزم مولانا کی ہونے والی رہائی کے بعد دوبارہ گرفتاری یقینی ہو گئی کیونکہ اب پولیس عدالت جا رہی ہے اور مولانا کی رہائی کو چیلنج کرے گی واقعہ پنجاب کے شہر تاندلیانوالہ کا ہے،عدالت میں ملزم کی رہائی کا فیصلہ چیلنج کرنے کے لئے ایس ایس پی انویسٹی گیشن، ایس پی صدر اور ڈی ایس پی لیگل پر مشتمل تفتیشی ٹیم تشکیل دی گئی ہے، ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ ملزم کو کیس سے ڈسچارج کرنے کے خلاف ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پراسیکیوشن ڈپارٹمنٹ سے مشاورت کے بعد ہائی کورٹ سے رجوع کیا جا رہا ہے،

بچے سے زیادتی کا مقدمہ 12 مارچ کو مولانا کے خلاف درج کیا گیا تھا، پولیس حکام کے مطابق بچے کے والد اور مدعی نے صلح کے بعد مجسٹریٹ کے سامنے بیان دیا تھا،مدعی کے الزام میں غلط فہمی کے بیان پر مجسٹریٹ نے ملزم کو کیس سے ڈسچارج کر دیا تھا،

بدکاری کا مجرم سنگین سزا کا حقدار معافی کی گنجائش نہیں،ابتسام الہیٰ ظہیر
دوسری جانب بچے کے والد اور ملزم مولانا کے مابین صلح کروانے والے علامہ ابتسام الہیٰ ظہیر کا کہنا ہے کہ جیو ٹی وی سیاق و سباق سے ہٹ کر تاندلیانوالہ کیس پر رپورٹنگ سے باز رھے۔ زرد صحافت کا سلسلہ نہ روکا گیا تو ہتک عزت کا دعوی کیا جائے گا۔ تاندلیانوالہ کیس کے بارے میں میرا موقف بڑا واضح ہے کہ معافی کا تعلق بدکاری یا اسکی کوشش کیساتھ نہیں بلکہ بچے کے والد سے تلخ کلامی اور لڑائی جھگڑے کیساتھ ہے۔ بدکاری کا مجرم سنگین سزا کا حقدار ہوتا ہے اسلام اور قانون میں معافی کی کوئی گنجائش نہیں۔

واقعہ کا مقدمہ کمسن بچے کے والد کی مدعیت میں تھانہ سٹی تاندلیانوالہ میں درج کیا گیا، درج ایف آئی آر کے مطابق سائل جناح کالونی کا رہائشی ہے، سائل کا بیٹا طیب جس کی عمر 12 سال ہے نماز مغرب ادا کرنے کے لئے مسجد قدس محلہ اسلام پورہ میں گیا کافی دیر تک واپس نہ آیا تو تشویش ہوئی، دیگر احباب کے ہمراہ مسجد گئے تو ساتھ والے مکان میں ابوبکر معاویہ جو مسلح تھا، اسکے پاس کلاشنکوف تھی، وہ شلوار اتار کر بیٹے سے زیادتی کی کوشش کر رہا تھا،ہمیں دیکھ کر انہوں‌نے شلوار پہن لی اور ہم پر اسلحہ تان لیا کہ اگر کوئی قریب آیا تو جان سے مار دوں گا،میرے بیٹے کے ساتھ زیادتی کرنے کی کوشش کر کے سخت زیادتی کی گئی ہے.

پولیس نے اندراج مقدمہ کے بعد ملزم ابوبکر معاویہ کو گرفتار کیا ، گرفتاری کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی ، مولانا ابوبکر معاویہ کی گرفتاری کے بعد مذہبی رہنما متحرک ہو گئے اور متاثرہ بچے کے والد سے جا کر ملاقات کی اور صلح کروا دی جس کے بعد مولانا ابوبکر معاویہ کو رہا کر دیا گیا.

بچے سے بدفعلی کی کوشش، غیر قانونی پنچایتوں کا دباؤ قبول نہیں کیا جائے گا،پولیس

اڈیالہ جیل میں قیدیوں کی ساتھی قیدی کے ساتھ بدفعلی،جان بھی لے لی

چکوال،مدرسے کے دو اساتذہ کی 15 طلبا کے ساتھ بدفعلی

معروف مدرسے کے مہتمم کی طالب علم کے ساتھ زیادتی 

ناجائز تعلقات سے منع کرنے پر بیوی نے شوہر کو مردانہ صفت سے محروم کر دیا

لاہورپولیس کا نیا کارنامہ،نوجوان کو برہنہ سڑکوں پر گھمایا، تشدد سے ہوئی موت

خاتون کو غیرت کے نام پر قتل کرنے والے دوملزمان گرفتار

واش روم میں نہاتی خاتون کی موبائل سے ویڈیو بنانے والا پولیس اہلکار پکڑا گیا

گھناؤنا کام کرنیوالی خواتین پولیس کے ہتھے چڑھ گئیں

پشاور کی سڑکوں پر شرٹ اتار کر گاڑی میں سفر کرنیوالی لڑکی کی ویڈیو وائرل

دولہا کے سب ارمان مٹی میں مل گئے، دلہن نے کیوں کیا اچانک انکار؟

شادی شدہ خاتون سے معاشقہ،نوجوان کے ساتھ کی گئی بدفعلی،خاتون نے بنائی ویڈیو

Leave a reply