میرے ایک دوست کو 2 کالے ویگو میں کچھ لوگوں نے لاہور میں اٹھا لیا،مونس الہیٰ کا الزام
میرے ایک دوست کو 2 کالے ویگو میں کچھ لوگوں نے لاہور میں اٹھا لیا،مونس الہیٰ کا الزام
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کے بیٹے مونس الہیٰ نے الزام عائد کیا ہے کہ اسکے دوستوں کو اٹھایا گیا ہے
مونس الہیٰ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کی ہے اور ویڈیو بھی جاری کی ہے، مونس الہیٰ ٹویٹ کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ کل میرے ایک دوست کو 2 کالے رنگ کی ویگو میں کچھ لوگوں نے لاہورمیں اٹھا لیا ایف آئی اے والے قسمیں کھاتے ہیں ہم نے نہیں اٹھایا اب کچھ دن بعد اچانک ایف آئی اے کو پہنچا دیا جائے گا ور ان کو مجبور کیا جائے گا پرچہ دو، آپ لوگوں کو سمجھ نہیں آتی کہ ہم نے پی ڈی ایم کے ساتھ نہیں ملنا
کل میرے ایک دوست کو 2 کالے ویگو میں کچھ لوگوں نے لاہور میں اٹھا لیا۔ ایف آئی اے والے قسمیں کھاتے ہیں ہم نے نہیں اٹھایا ۔اب کچھ دن بعد اچانک ایف آئی اے کو پہنچا دیا جائے گا اور ان کو مجبور کیا جائے گا پرچہ دو ۔ آپ لوگوں کو سمجھ نہیں آتی کہ ہم نے پی ڈی ایم کے ساتھ نہیں ملنا۔ pic.twitter.com/HLSed9FkSn
— Moonis Elahi (@MoonisElahi6) January 7, 2023
مونس الہیٰ کے الزام پر ایف آئی اے یا کسی ادارے کی جانب سے ابھی تک کوئی موقف سامنے نہیں آ سکا، مونس الہیٰ نے اس ٹویٹ میں اپنے دوستوں کے ناموں کا ذکر نہیں کیا، ق لیگ اسوقت دو حصوں میں بٹی ہوئی ہے،چودھری شجاعت پی ڈی ایم کے ساتھ ہیں اور پرویز الہی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں، پی ڈی ایم وفاق میں حکومت میں ہے جبکہ پی ٹی آئی اسوقت پنجاب میں حکومت میں ہے
مبشر لقمان سے بانی مہمند لویہ جرگہ جاوید مہمند کی قیادت میں ایک وفد نے ملاقات کی ہے،
الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو
بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف
تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال
عمران خان، تمہارے لئے میں اکیلا ہی کافی ہوں، مبشر لقمان
عمران خان کو آرمی چیف سے کیا چاہئے؟ مبشر لقمان نے بھانڈا پھوڑ دیا