مووی وائرل ہونے والے کوچ ڈرائیور کے خلاف موٹروے پولیس کی کاروائی

0
27

مووی وائرل ہونے والے کوچ ڈرائیور کے خلاف موٹروے پولیس کیکاروائی،موٹروے پولیس ہرصورت روڈ سیفٹی پر عمل درآمدکروا تی رہے گی۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق سوشل میڈیا پر تازہ وائرل ہونے والی ایک مووی جس میں ایک کوچ جو کہ لاڑکانہ سے کراچی کے لیے گامزن سفر ہوئی جب ایم نائن پر رواں دواں تھی تو ڈرائیور نے گاڑی چلانے کے دوران اپنی موبائل میں گیم کھیلنا شروع کر دی ۔جس پر بلکل پیچھے کی سیٹ پر سوار ایک مسافر نے یہ منظر دیکھ کر اپنی موبائل سے ڈرائیور کے ایسے لاپرواہی اور خطرناک عمل کو ریکارڈ کر لیا اور سوشل میڈیا پر وائرل کر دیا۔

ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا تھا کہ ایک منٹ 17 سیکنڈ کی اس ریکارڈنگ کے دوران مسافر کی ذمہ داری بنتی تھی کہ وہ فوری طور پر موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کرتا اور ڈرائیور کی ایسی غفلت کی اطلاع دیتا اور موقع پر ہی ایکشن ہوتا۔۔ مگر اس مسافر نے بھی غفلت سے کام لیا جو کہ غلط ہے۔۔

مزید ترجمان موٹروے پولیس نے بتایا کہ ہم نے مذکورہ کوچ نمبر جے بی JB 7246 عبدالرحمن موور کمپنی، روٹ کراچی سے لاڑکانہ کے ڈرائیور بابر خان کا لائسنس منسوخ کر دیا ہے جبکہ مذکورہ کوچ کا روٹ پرمٹ بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔ مزید اس کے خلاف مقدمہ بھی دائر کروایا جائے گا۔

ہم تمام ایسی پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے والے محترم مسافروں سے اپیل کرتے ہیں کہ جب کبھی آپ کوئی ایسا فعل گاڑی کے عملے سے ہوتا ہوا دیکھیں جس سے کسی بڑے حادثے ہونے کا اندیشہ ہو تو فوری طور پر ہماری ہیلپ لائن 130 پر اطلاع دیں۔ موٹروے پولیس 24 گھنٹے آپ کو معلومات فراہم کرنے اور خدمت کے لیے حاضر ہے ۔

Leave a reply