میرپور ماتھیلو،باغی ٹی وی (نامہ نگارمشتاق لغاری) پولیس کی کارروائی، چوری شدہ گائے برآمد، مالک کے حوالے
میرپور ماتھیلو پولیس نے چوری شدہ گائے برآمد کر کے اصل مالک کے حوالے کر دی۔ ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ میرپور ماتھیلو عبدالرزاق انصاری اور ان کی ٹیم نے بہترین کارروائی کرتے ہوئے مسروقہ گائے بازیاب کر لی۔
گزشتہ رات نامعلوم چوروں نے کوری کوہ کے علاقے سے سھراب مھر کی ایک بھینس اور ایک گائے چوری کر لی تھی۔ مالک کی جانب سے بروقت اطلاع ملتے ہی میرپور ماتھیلو پولیس متحرک ہوئی اور بھاری نفری کے ساتھ چوروں کا تعاقب شروع کر دیا۔ کارروائی کے دوران پولیس نے تھانہ شہید دین محمد لغاری کی حدود میں کماد کی فصل کے قریب سے چوروں سے ایک گائے بازیاب کر لی۔
ایس ایچ او میرپور ماتھیلو کا کہنا ہے کہ چوری شدہ بھینس کی برآمدگی کے لیے بھی پولیس ٹیم متحرک ہے اور جلد اسے بھی بازیاب کر لیا جائے گا۔ مسروقہ گائے واپس ملنے پر مالک سھراب مھر نے پولیس کی فوری کارروائی کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔