fbpx

ایم کیوایم عسکری ونگ کے بھارتی ایجنسی سے روابط، سی ٹی ڈی نے فاروق ستار کو طلب کر لیا

متحدہ قومی موومنٹ کے عسکری ونگ کے بھارتی ایجنسی سے روابط کے سلسلے میں سی ٹی ڈی نے فاروق ستار کو طلب کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کے محکمہ سی ٹی ڈی نے ایم کیوایم تنظیمی بحالی کمیٹی کے سربراہ فاروق ستار کو طلب کرلیا ، فاروق ستارکو ایم کیوایم کےعسکری ونگ سے روابط کے سلسلے میں طلب کیا گیا کیوں کہ سی ٹی ڈی کی کارروائیوں میں ایم کیوایم عسکری ونگ کےکارندوں کے بھارتی ایجنسی سے روابط ملے ہیں۔
ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمر شاہد کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سی ٹی ڈی نے فاروق ستار کی طلبی کانوٹس ان کےگھربھیجاہے کیوں کہ گرفتار کیے گئے دہشتگردوں نے فاروق ستار اور انیس ایڈووکیٹ کے نام لیے تھے ، جس کی بناء پر انیس ایڈووکیٹ کو بھی طلب کیا گیا ہے۔
دوسری جانب پاک سرزمین پارٹی کے سینئر مرکزی رہنماء مصطفی کمال نے الزام عائد کیا ہے کہ خالد مقبول صدیقی”را“ کا ایجنٹ ہے، کراچی کا سودا کردیا، کرپٹ ایم کیوایم آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات نہیں کرسکتی، ان کوپتا ہے حکومت سے الگ ہوئے تو گرفتار ہوجائیں گے، ایم کیوایم اور پی ٹی آئی کی اب ڈرامے بازی نہیں چلے گی ، کراچی کی دونوں جماعتیں آج وفاق میں بیٹھی ہیں، ایم کیوایم حکومت کو ٹف ٹائم دینے کی طاقت رکھتی ہے، لیکن کرپٹ ایم کیوایم آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات نہیں کرسکتی۔

انہوں نے کراچی میں احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ، خالد مقبول را کا ایجنٹ ہے انہوں نے کراچی کا سودا کردیا ہے، ایم کیوایم کے لیڈرخود کو بچانے کیلئے حکومت میں بیٹھے ہیں ، ایم کیوایم کے لوگ حکومت سے الگ ہوئے تو گرفتار ہوجائیں گے ، انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم اور پی ٹی آئی والو! اب ڈرامے بازی نہیں چلے گی ، وزیراعظم عمران خان کو چاہیے متنازع مردم شماری پر یوٹرن لیں ، فیصلہ کر لیا ہے کہ ہم مردم شماری کیلئے ہر حد تک جائیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.