مزید دیکھیں

مقبول

عورت، ایک انمول کتاب،تحریر:نور فاطمہ

عورت کو اگر کتاب سے تشبیہ دی جائے تو...

قومی اسمبلی اجلاس، اسرائیلی مظالم کے خلاف قرارداد منظور

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اسرائیلی جارحیت کے...

قصور،ٹرانسفارمر خراب،واپڈا اہلکار "بھکاری” بن گئے،پیسے دو تو ٹھیک ہو گا

قصور،مین سٹی روڈ کوٹ محلہ دربار بابا بھرپور شاہ...

ایم کیو ایم کے دھڑے ملکر کراچی کو ایک بار پھر تباہ و برباد کرنے کی سازش کر رہے ہیں،حافظ نعیم الرحمان

کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا ایم کیو ایم کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد پر دی جانے والی دھمکی پر ردعمل سامنے آیا ہے-

باغی ٹی وی : ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ الیکشن کمیشن، سندھ حکومت، حکومت پاکستان اور لاء اینڈ آرڈر، انفورسمنٹ ایجنسیوں اور اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ ایک آئینی و قانونی اور جمہوری عمل کے خلاف ایم کیو ایم کی دھمکی کا نوٹس لیں۔

چیئرمین سینیٹ کی قیادت میں وفد کی نجف اشرف اور کربلا معلی میں حاضری

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ایم کیو ایم کے دھڑے مل کر عوام کو آئینی و جمہوری حق سے محروم کرنے اور شہر کو ایک بار پھر تباہ و برباد کرنے کی سازش کر رہے ہیں اور اس سازش میں پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت بھی اندرون خانہ ملی ہو ئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی نے ماضی میں بھی دہشت اور غنڈہ گردی کا مقابلہ کیا ہے ہم آئندہ بھی میدان ِ عمل میں موجود رہیں گے اور عوام کے جائز و قانونی اور جمہوری حقوق کے حصول اور مسائل کے حل کی جدو جہد جاری رکھیں گے۔

خالد مقبول صدیقی ، مصطفیٰ کمال ، فاروق ستار اور عامر خان کی مشترکہ پریس کانفرنس

امیر جماعت کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے آئین کے آرٹیکل 220 کے تحت پُر امن اور شفاف انتخابات کے لیے وزارتِ داخلہ کو لکھے گئے خط کے جواب میں مطلوبہ سیکوریٹی فراہمی سے انکار آئین اور قانون کی واضح خلاف ورزی ہے کیونکہ پولنگ اسٹیشن پر اگر فوج اور رینجرز ہوگی تو ٹھپہ مافیا ماضی کی طرح آزاد ہو جائے گی اس تعیناتی کے لیے ہم نے آرمی چیف، کورکمانڈراور ڈی جی رینجرز کو بھی خط لکھا ہے۔

حافظ نعیم نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے خلاف سازشیں بند اور 15جنوری کو عوام کو ان کی آزاد مرضی سے بلدیاتی امیدواروں کو ووٹ دینے کے لیے پُر امن اور شفاف انتخابات کا انعقاد یقینی بنایا جائے اور اس کے لیے ہر پولنگ اسٹیشن کے باہر اسٹیٹک پوزیشن پر فوج اور رینجرز کے اہلکاروں کو تعینات کیا جائے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات