ایم کیو ایم کا ایم ڈی کیٹ کے حوالے سے سندھ ہائیکورٹ میں پٹیشن کا حصہ بننے کا فیصلہ

student mdcat

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکز بہادرآباد میں ایم ڈی کیٹ کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔

باغٰ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میٹنگ میں ایم کیو ایم کی مرکزی کمیٹی کے سینئر رہنماء سید امین الحق، سینئر رہنماء فیصل سبزواری، ڈاکٹر عبدالقادر خانزادہ، متاثرہ طلبہ و طالبات کا وفد، اساتذہ کرام اور ینگ ڈاکٹرز ایسوسی کے نمائندگان موجود تھے جبکہ میٹنگ میں سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کے چیئرمین عامر چشتی،رکن قومی اسمبلی فرحان چشتی، آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی مرکزی کمیٹی کے اراکین بھی شامل تھے۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستانترجمان نے کہا کہ میٹنگ میں متفقہ طور پر ایم ڈی کیٹ کے امتحانات کی شفافیت مشکوک ہونے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ صوبہ سندھ خصوصا کراچی میں ایم ڈی کیٹ کے امتحانات میں بد انتظامی کے نئے ریکارڈ قائم ہوگئے ہیں،گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی ایم ڈی کیٹ کے امتحانی پیپرز وقت سے پہلے لیک کئے گئے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ میٹنگ میں ایم ڈی کیٹ کے حوالے سے سندھ ہائیکورٹ میں دائر شدہ پٹیشن کا حصہ بننے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور متاثرہ طلبہ و طالبات ایم کیو ایم پاکستان کے علاقائی و مرکزی دفاتر میں شام 5 تا رات 8 بجے رابطہ کر سکتے ہیں۔ترجمان نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان متاثرہ طلبہ و طالبات کے ساتھ کھڑی ہے اور اس حوالے سے ہر فورم پر آواز بلند کریگی، ایم ڈی کیٹ کے امتحانات کو منسوخ کرکے صاف و شفاف طریقے سے دوبارہ امتحان کا انعقاد کیا جائے۔

تربت میں نامعلوم افراد نے ایف سی کیمپ آپسر پر راکٹ سے حملہ کردیا

Comments are closed.