کراچی: عدالتی آمریت فوجی آمریت سےزیادہ خطرناک ،ایم کیو ایم پاکستان کا پرویز مشرف کے حق میں ریلی نکالنے کا اعلان،اطلاعات کےمطابق ایم کیو ایم پاکستان نے سابق صدر پرویز مشرف کے حق میں ریلی نکالنے کا اعلان کردیا۔
بھارتی فوجی آفیسر بیوی کو دوستوں کے ساتھ جنسی تعلق استوار کرنے پر مجبور
تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف سے اظہار یکجہتی کے لیے عوامی ریلی منعقد کی جائے گی، کراچی میں اتوار 22 دسمبر کو دوپہر 2 بجے عوامی ریلی نکالی جائے گی۔
چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کےاعزاز میں الوادعی عشائیہ، جاتے جاتے اداروں میں دراڑیں…
گزشتہ روز دبئی میں پرویز مشرف سے ملاقات کی تھی، وفد میں حیدر عباس رضوی اور میئر کراچی وسیم اختر شامل تھے۔
وفد نے مشرف کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی تھی، سابق صدر مشرف نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں کو شکریہ ادا کیا تھا۔
بالی ووڈ اسٹار بھی’متنازع بھارتی شہریت بل‘ کے خلاف سامنے آگئے،بھرپورمذمت کردی
سربراہ فاروق ستار نے کل پرویز مشرف کے خلاف فیصلے پر احتجاجی مظاہرے کا اعلان کیا ہے۔فاروق ستار کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کو سزائے موت کا فیصلہ صریحا ناانصافی ہے، انصاف کے تقاضے پورے کیے بغیر فیصلوں سے نظام عدل کو ٹھیس پہنچے گی۔
بچےکی پیدائش پرسب کوچھٹی مگرغیرسرکاری، پرائیویٹ ادارے کےملازم کو نہیں
پرویز مشرف کا موقف سنے بغیر فیصلہ سنانا ناانصافی ہے، دیگر جنرلوں کے ایسے اقدامات پر کبھی مقدمے نہیں چلائے گئے۔فاروق ستار کا کہنا ہے کہ تفریقی فیصلوں سے مہاجروں میں احساس محرومی میں اضافہ ہوگا، پرویز مشرف کے والدین نے قیام پاکستان کے لیے قربانیاں دیں، پرویز مشرف نے پوری زندگی ملکی دفاع میں صرف کردی۔








