ایم کیوایم کے سابق رہنما کو عدالت نے سنائی سزا،ایک رہنما مفرور قرار

0
27

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق منی لانڈرنگ کیس میں کراچی میں عدالت نے مقدمے کا فیصلہ سنادیا،

عدالت نے ایم کیو ایم کے سابق سیکٹر انچارج رئیس مما کو 5 سال قید کی سزا سنا دی، عدالت نے ملزم پر پچاس ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔ عدالت کے فیصلے کے مطابق ملزم رئیس مما کے ڈی اے کا ملازم رہ چکا ہے، ملازمت کے دوران منی لانڈرنگ کے لیے اپنی نوکری کا استعمال کیا۔

پولیس کے مطابق ملزم رئیس مما ایم کیو ایم کورنگی کے سیکٹر کا انچارج تھا، ملزم کو ملائیشیا سے گرفتار کیا گیا تھا۔ وکیل کے مطابق ملزم پر پولیس مقابلہ، قتل، بھتہ خوری ودیگر 18 مقدمات درج ہیں، مقدمے میں ایم کیو ایم لندن کے رہنما واسع جلیل مفرور ہیں۔

دہلی میں سی آر پی ایف میں کرونا پھیلنے لگا، ایک ہلاک، 47 مریض

سبزی و فروٹ منڈی میں بھی کرونا پھیل گیا، 12 تاجروں میں تشخیص

کرونا وائرس سے خاتون سکول ٹیچر کی ہوئی موت

لاک ڈاؤن کے دوران شراب کی دکانیں کھولنے کی ملی اجازت

واضح رہے کہ دو سال قبل اپریل میں ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلر رئیس مما سے تحقیقات کے لئے رینجرز، سی ٹی ڈی اور اسپیشل برانچ کے افسران پر مشتمل جے آئی ٹی تشکیل دی گئی تھی۔

یاد رہے کہ رئیس مما نے عدالت میں اپنا بیان ریکارڈ کراتے ہوئے یہ اعتراف کیا تھا کہ ایک سیاسی جماعت کی قیادت کے حکم پر ٹارگٹ کلنگ کی، اس کے علاوہ ملزم نے سیکیورٹی اہلکاروں کو بھی قتل کرنے کا اعتراف کیا تھا۔

پولیس کی کاروائی، 35 قتل کرنیوالا ایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلر گرفتار

Leave a reply