محسن نقوی کا جنرل ہسپتال کا دورہ، رضوانہ سے ملاقات،ایم ایس کو عہدے سے ہٹا دیا

محسن نقوی نے فوری ایئرکنڈیشنز مہیا کرنے کی ہدایت کی ،
0
5
mohsin naqvi

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے جنرل ہسپتال کا دورہ کیا، اس دوران محسن نقوی نے ناقص کارکردگی پر ایم ایس جنرل ہسپتال کو عہدے سے ہٹا دیا، وہیں محسن نقوی نے ہسپتال میں زیر علاج کمسن گھریلو ملازمہ رضوانہ سے بھی ملاقات کی

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے عملے کو ہدایت کی کہ رضوانہ کے علاج میں کوئی کمی نہیں ہونی چاہئے ،دورے کے دوران نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی سے ایک مریض نے شکایت کی کہ گزشتہ 8 روز سے ہسپتال میں ہوں داخل نہیں کیا گیا، وزیراعلیٰ محسن نقوی نے اسے فوری داخل کرنے کا حکم دے دیا

نگران وزیراعلیٰ نے ایمرجنسی سمیت دیگر وارڈز کا دورہ کیا، ایک وارڈ میں اینٹوں پر بیڈ دیکھ کر نگران وزیراعلیٰ نے برہمی کا اظہار کیا۔ شدید گرمی میں مریض بغیر اے سی کے اذیت میں مبتلا تھے جس پر محسن نقوی نے فوری ایئرکنڈیشنز مہیا کرنے کی ہدایت کی ،

نگران وزیراعلیٰ نے ایم ایس جنرل ہسپتال کو کہا کہ آپ اپنی کارکردگی دیکھ لیں روزانہ ایک مرتبہ بھی ایمرجنسی سمیت وارڈز کا چکر لگائیں تو ایسی صورتحال نظر نہ آئے نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے ناقص کارکردگی پر ایم ایس جنرل ہسپتال کو عہدے سے ہٹا دیا

طالبہ کے ساتھ جنسی تعلق،حمل ہونے پر پرنسپل نے اسقاط حمل کروا دیا

ویڈیو بنا کر ہراساں کرنے کے ملزم کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

ناکے پر کیوں نہیں رکے؟ پولیس اہلکار نے شہری پر گولیاں چلا دیں

بارہ سالہ بچی کی نازیبا ویڈیو بنانے والا ملزم گرفتار

واقعہ کا اسلام آباد پولیس نے مقدمہ درج کر لیا

 ابتدائی طور پر بچی کے زخم پرانے ہیں تاہم حتمی فیصلہ میڈیکل بورڈ کی رپورٹ پر ہوگا

پولیس نے بچی اور اسکے والد کا بیان ریکارڈ کر لیا

میری اہلیہ سخت مزاج ہے لیکن اس نے مارپیٹ نہیں کی ہے

وزیراعظم نے کہا ہے کہ بچی کوعلاج کی بہترین سہولیات کی فراہم کی جائیں

واضح رہے کہ تشدد کا شکار 14 سالہ گھریلو ملازمہ رضوانہ کا تعلق سرگودھا سے ہے تشدد کا واقعہ علاقہ تھانہ ہمک اسلام آباد میں پیش آیا ، بچی کو مضروب حالت میں اس کی والدہ اسلام آباد سے واپس سرگودھا لیکر آئی،

Leave a reply