بے نظیر بھٹو پاکستان کی نہیں ایشیاکی نمائندہ لیڈر تھیں،ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب-
باغی ٹی وی : مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم بےنظیر بھٹو کی 68 ویں سالگرہ آج منائی جا رہی ہے اس حوالے سے سندھ حکومت کے ترجمان مرتضٰی وہاب کا کہنا ہے کہ بے نظیر بھٹو پاکستان کی نہیں ایشیاکی نمائندہ لیڈر تھیں-
ترجمان سندھ نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کی علمی میراث بینظیر بھٹو کی عملی زندگی تھی، بینظیر بھٹو نے دنیا بھر میں پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کیا-
انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹونے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں، بینظیر بھٹو کی زندگی اور شہادت ہر پاکستانی کے لیے مشعلِ راہ ہے-
مرتضٰی وہاب نے کہا کہ ہمیں عہد کرنا ہے کہ ہم بے نظیر بھٹو کے وژن کی تعبیر بن جائیں –
واضح رہے کہ مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم بےنظیر بھٹو کی 68 ویں سالگرہ آج منائی جا رہی ہے اس حوالے سے کراچی سمیت مختلف شہروں میں اس حوالے سے تقاریب منعقد ہوں گی چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو آج سندھ اسمبلی میں بےنظیر بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹیں گے۔
شہید محترمہ برصغیر کی عظیم و بہادر لیڈر تھیں ،بینظیر بھٹوکی 68 ویں سالگرہ پر وزیراعظم سندھ کا پیغام