مزید دیکھیں

مقبول

عید کی صرف تین سرکاری چھٹیاں

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عید الفطر کے موقع...

آئی ایم ایف کا پاکستان کو قرض کی فراہمی کا عندیہ

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستان...

ہولی کے دن بیوروکریسی کے ارمانوں کی ہولی .تحریر: ملک سلمان

کفر ٹوٹا خدا خدا کرکے دوسال کے طویل انتظار...

جے یو آئی کے مرکزی رہنما حافظ حسین احمد انتقال کرگئے

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی رہنما اور سابق...

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے خلاف بڑی خبرآگئ

سپریم کورٹ آف پاکستان نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی نااہلی سے متعلق نظرثانی درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے انہیں نوٹس جاری کردیا۔
عدالت عظمیٰ میں جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس عظمت سعید اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل 3 رکنی بینچ نے مراد علی شاہ کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔

دوران سماعت درخواست گزار حامد خان نے عدالت کو بتایا کہ ‘مراد علی شاہ نے الیکشن 2013 میں جھوٹا بیان حلفی جمع کرایا اور انہوں نے کینیڈین شہریت چھوڑنے کا سرٹیفکیٹ جمع نہیں کرایا تھا’

وکیل حامد خان نے کہا ہے کہ مراد علی شاہ کی نااہلی کا فیصلہ حتمی ہوچکا ہے،.مراد علی شاہ نے کینیڈین شہریت چھوڑنے کا سرٹیفکیٹ جمع نہیں کرایا تھا،مراد علی شاہ کو دہری شہریت پرسپریم کورٹ نے نااہل قرار دیا سپریم کورٹ نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کونوٹس جاری کردیا.مراد علی شاہ نے 2013 کے فیصلے پرنظرثانی کیلیے رجوع نہیں کیا،حامد خان

فیصلے پرنظرثانی کیلئے درخواست گزار روشن بریرو نے درخواست دائر کی ہے جس میں مراد علی شاہ کی دہری شہریت پر نااہلی کی استدعا کی گئی تھی.
واضح رہے کہ سپریم کور ٹ میں مراد علی شاہ کی نااہلی سے متعلق درخواست دائر کی گئی تھی جس میں درخواست گزار کا مؤقف تھا کہ مرادعلی شاہ نے بیان حلفی میں دہری شہریت کا ذکر نہیں کیا، دہری شہریت چھپانے پر وہ صادق و امین نہیں رہے، اس لیے انہیں نااہل کیا جائے