معاشی پلان پر عمران خان اور ان کے ساتھیوں کے دیے گئے بیانات میں تضادات

0
29
imran khan

معاشی پلان پر عمران خان اور ان کے ساتھیوں کے دیے گئے بیانات میں تضادات

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے معاشی پلان اور پی ٹی آئی رہنماؤں کے دیے گئے بیانات میں تضاد پایا جایا گیا ہے. سابق وزیر اعظم عمران خان کہتے ہیں کہ آئی ایم ایف کے پاس جانے پر ان کا حکم ماننا پڑتا ہے اور پھر اپنے فیصلے خود نہیں کر سکتے، خود مختاری کا ایشو پیدا ہوتا ہے۔ جبکہ دوسری جانب ایک انٹرویو میں ان کے پارٹی رہنما نے کہا کہ دوسری بار پی ٹی آئی کی حکومت بنی تو آئی ایم ایف کے پاس تو جانا ہی پڑے گا.

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس 11 کے بجائے 9 جنوری کو اس لیے بلایا گیا ہے تاکہ اعتماد کا ووٹ لےکر عدالت جائیں، اعتماد کا ووٹ لینےکے بعد اسمبلی توڑنےکا مرحلہ آئےگا۔ جبکہ دوسری طرف ان کے تضادات پر صارفین تنقید کررہے ہیں ایک صارف نے لکھا کہ جب یہ خود ایک معاملے میں ایک صفحہ پر نہیں لیکن دوسروں کو مشورے دیتے ہیں لہذا ان کو پہلے اپنے اس تضاد پر تو ایک ہوں.

مزید یہ بھی پڑھیں؛
مبشر لقمان کی دہائی، ابھی نہیں تو کبھی نہیں۔جنرل فیض بے نقاب،وائٹ پیپر،خطرے کی گھنٹیاں
ایران میں خواتین کیلئے گاڑیوں میں سر پر اسکارف لازمی پہننے کی وارننگ دوبارہ جاری
ملک بھرمیں گزشتہ 24 گھنٹے کےدوران کورونا سے دو اموات رپورٹ
متعدد ممالک کی چین سے آنیوالے مسافروں کیلئے شرط،چینی حکومت کا شدید ردعمل
برِ صغیر کی معروف علمی، ادبی اور سماجی شخصیت،عطیہ فیضی
دہشتگردی کے خلاف دفاع کرنا پاکستان کا حق ہے،افغان طالبان اپنے وعدوں کو پورا کریں،امریکا
ایک اور صارف نے کہا کہ عمران خان اور ان کی جماعت کی نااہلی سب پر واضح ہوچکی اور یہ وہی ہیں جنہوں نے 2013 کے انتخابات کے بعد سب کچھ جاننے کے باوجود قوم سے غلط بیانی کی۔ انہوں نے ایک منتخب حکومت کے کام میں روڑے اٹکانے میں اپنی اور پارٹی کی توانیاں صرف کیں۔ انہوں نے ووٹ کی تضحیک کی اور ملکی ترقی کے بجائے ذاتی ترقی کو ترجیح دی۔

Leave a reply