معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کرپشن کے ریکارڈ ہولڈرز کو خبردار کر دیا

0
26

وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاسی تاریخ آج ایک نیا رخ اختیار کرنے جارہی ہے۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے مطالبے کے بغیر وزیراعظم آج اعتماد کا ووٹ حاصل کریں گے،کرپشن کے ریکارڈ ہولڈر ایسی جرات تو کیا اقتدار سے الگ ہونے کا سوچ بھی نہ سکے

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم آج اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوں گے اور نئے ولولے اور طاقت کے ساتھ مافیاز کے خلاف جہاد جاری رکھیں گے۔

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا کہ یہ نہیں کہہ سکتا کہ پی ٹی آئی حکومت پرفیکٹ ہے،
عوام کی توقعات زیادہ ہیں اور کارکردگی بہترکرنےکی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ اس وقت عمران خان اس ملک میں واحد امید ہے، سیاسی مگرمچھ ملک کو دبوچنا چاہتے ہیں تاکہ بچے کچھے وسائل بھی ہڑپ کر سکیں۔

وفاقی وزیر شفقت محمود نے کہا کہ آج اپنے قائد عمران خان کواعتماد کا ووٹ دیں گے، لوٹ مار کرنے والوں اور چوروں کو شکست ہوگی۔ آج جمہوریت اوراخلاقیات کی جیت ہوگی۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان آج قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لیں گے۔ قومی اسمبلی اجلاس کا ایجنڈہ جاری کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اعتمادکاووٹ: عمران خان کی کامیابی کیلئےبھوکے پیٹ عبادت

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی قومی اسمبلی میں وزیر اعظم پر اعتماد کے ووٹ کی قرارداد پیش کریں گے۔ 12 بج کر پندرہ منٹ پر قومی اسمبلی ہال کے دروازے بند کر دئیے جائیں گے۔

Leave a reply