مریم نواز ویڈیو سکینڈل ، اندر کی کہانی، مبشر لقمان کی زبانی ، رپورٹ سچ نکلی
لاہور :سینئیر اینکر اور کھرے سچ کے میزبان مبشر لقمان کے مریم نواز کی طرف سے جج ارشد ملک پر لگائے جانے والے الزامات کے بعد اس ویڈیو سے متعلق اندر کی کہانی میں انکشافات اور حقائق بالکل درست ثابت ہوئے .
مریم نواز کی طرف سے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک سے متعلق جو ویڈیو لیک کی گئی اس نے پاکستانی کے سیاسی درجہ حرارت میں بہت اضافہ کردیا تھا . اس ویڈیوکے بارے میں طرح طرح کی پشین گوئیاں اور تبصرے زبان زد عام رہے .اور اکثر تبصرہ نگاروں اور تجزیہ نگاروں نے اسے اصلی قرار دے کر نواز شریف کی بے گناہی ثابت کرنے کی کوشش کی
اس ویڈیو کے تکنیکی پہلووں اور اس میں کی جانے والی ایڈیٹنگ اور جعل سازی کا سب سے پہلے اگر کسی نے انکشاف کیا تو وہ سینیئر اینکر ،کھرے سچ کے میزبان اور پاکستانی سیاسی منظر نامے پر نظر رکھنے والی اہم شخصیت مبشرلقمان کی تھی .
مبشر لقمان نے اپنے ویڈیو پیغام میں اس بات کا انکشاف کیا تھا کہ جج ارشد ملک کے سامنے ایسی تحریر رکھی گئی تھی .جسے جج ارشد ملک کو پڑھنے پر مجبور کیا جاتا رہے .اس تحریر میں جج ارشد ملک ناصر بٹ سے یہ پوچھتے ہوئے نظرآئے کہ میں یہ تحریر نہیں پڑھوں گا .لیکن ناصر بٹ اور دیگر کرداروں کی طرف سے پڑھنے پر مجبور کیا گیا جس سے یہ تاثر حاصل کرنے کی کوشش کی گئی کہ جج ارشد ملک نے تسلیم کرلیا ہے کہ نواز شریف کے خلاف فیصلہ دباو میں کیا گیا
مبشر لقمان نے اپنے ویڈیوپیغام میں یہ دعویٰ کیا تھا کہ اس میں اور بھی کردار ہیں مجھے ان کا علم ہے .اپنے ویڈیو پیغام میں مبشر لقمان نے کہا تھا بہت جلد یہ کردار بے نقاب ہوں گے،اپنے ویڈیوپیغام میں مبشر لقمان نے یہ بھی انکشاف کیا تھاکہ یہ ویڈیو بلیک میل کرکے بنائی گئی ہے. مبشر لقمان نے اپنا مشہور جملہ اور ذرائع جسے وہ "چڑیل ” کا نام دیتے ہیں کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ یہ ایک مافیا ہے اور بہت جلد یہ مافیا بے نقاب ہوگا.
یاد رہے کہ مبشر لقمان نے اپنے ویڈیو پیغام میں ممکنہ انکشافات کیےتھے ان میں 75 سے 80 فیصد کی تصدیق جج ارشد ملک کے خط سے ہی ہوگئی ہے.باقی دعوے کب پورے ہوں گے یہ سپریم کورٹ میںسماعت کے دوران ثابت ہوجائیں گے. یہ بھی یاد رہے کہ مبشر لقمان کے اس ویڈیو پیغام کو جو یوٹیوب پر نشر ہوا تھا چند ہی منٹوں میں دسیوں ہزار لوگوں نے سنا ،سبسکرائب کیا اورلائیک بھی کیا.