مبشر لقمان چوہدری شجاعت حسین کی عیادت کے لیے ہسپتال پہنچ گئے

مبشر لقمان چوہدری شجاعت حسین کی عیادت کے لیے ہسپتال پہنچ گئے
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ، سینئر صحافی اور اینکر پرسن مبشر لقمان چوہدری شجاعت حسین کی عیادت کےلیے ہسپتال پہنچ گئے. اس سلسلے میں مبشر لقمان نے چوہدری پرویز الہی سے ملاقات بھی کی ، چوہدری پرویز الہیٰ نے مبشر لقمان کا استقبال کیا اور عیادت پر آنے کے لیے شکریہ ادا کیا .

اس موقع پر مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ چوہدری شجاعت حسین کی جلد صحت یابی کے لیے اللہ تعالیٰ کے حضور دعا گو ہیں . اللہ ان کو صحت اور عافیت کے ساتھ ہمارے درمیان پھر سے متحرک کرے . تاکہ چوہدری صاحب کی سیاسی بصیرت اور تجربے سے پاکستان فائدہ اٹھا سکے . ان کا کہنا تھا کہ چوہدری صاحب جیسے زیرک اور مثبت خیالات کی حامل شخصیت قوم اور ملک کا اثاثہ ہیں. پوری قوم کی دعائیں ان کےساتھ ہیں . ہم امید کرتےہیں کہ وہ جلدمکمل صحتیابی کے بعد پھر سے ایکٹو ہوں گے.
اس کے علاوہ مبشر لقمان کی چوہدری پرویز الہیٰ کے ساتھ ملکی و سیاسی معاملات پر بھی باہمی گفت و شنید ہوئی . چوہدری پرویز الہیٰ‌نے ان کی آمد پر شکریے کا اظہار کیا .

سروسز اسپتال میں زیر علاج مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی حالت پہلے سے بہتر ہے ، حالت بہتر رہنے پر کل یا پرسوں اسپتال سے ڈسچارج کردیا جائے گا،

مریم نواز کی چودھری شجاعت حسین کی صحتیابی کے لئے دعا

چوھدری شجاعت حسین کے کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ آ گئی

انتہائی اہم شخصیت سے ملاقات کے لئے وزیراعظم کا دورہ لاہور شیڈول

چودھری شجاعت کا کرونا ٹیسٹ،ڈاکٹرز نے اہم فیصلہ کر لیا

چودھری شجاعت کا کرونا ٹیسٹ،ڈاکٹرز نے اہم فیصلہ کر لیا

انتہائی اہم شخصیت کی طبیعت خراب، ہسپتال منتقل، وزیراعلیٰ پنجاب،یاسمین راشد بھی ہسپتال پہنچ گئے

اسپتال انتظامیہ کے مطابق چوہدری شجاعت حسین کو سیمی سالڈناشتہ دیا گیا ہے ، ان کا شوگر بلڈ پریشر نارمل ہے جبکہ ان کے سینے اور پیٹ کی سٹی سکین ہو چکا ہے۔ان کی حالت میں بہتری آرہی ہے.

مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین کو چھ نومبر کو طبعیت ناساز ہونے پر سروسز ہسپتال منتقل کیاگیا، چاررکنی بورڈ بورڈ روزانہ کی بنیاد پر چیک اپ کررہا ہے۔ڈاکٹرز کے مطابق چوہدری شجاعت کی حالت پہلے سے بہتر ہے، انھیں نرم غذا دی جارہی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.