2021 اور پاکستانیوں کے لیے خوشخبری، پاکستان پر حملہ بھارت کی اوقات نہیں‌،بھارتی فوج بے نقاب صف ماتم بچھ گئی، مبشر لقمان کا وی لاگ

0
71

2021 اور پاکستانیوں کے لیے خوشخبری، پاکستان پر حملہ بھارت کی اوقات نہیں‌،بھارتی فوج بے نقاب صف ماتم بچھ گئی، مبشر لقمان کا وی لاگ
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق . سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نے اپنی نئی ویڈیو میں‌ کہا ہے کہ نیا سال سب کو مبارک ہو ، دعا ہے کہ یہ سال پاکستان کے لیے مزید بہتری اور کامیابی لے کر آئے. ان کاکہنا تھا کہ نئے سال کی پہلی ویڈیو کے لیے میرے پاس بہت سے ٹاپک تھے لیکن میں نے جان بوجھ کر یہ ٹاپک چنا ہے . ان کا کہنا تھا کہ چند کچھ دیر پہلے انڈیا میں‌ایک کتاب چھپی ہے جس کا نام ہے "نیشنل سیکیورٹی اینڈ کنوینشنل آمز ریس” ہے

اس کتاب کے مصنف ڈاکٹر این سی استھانہ ہیں.یہ کتاب جب سے شائع ہوئی ہے تو بھارت کے تمام تجزیہ کار اس کو یہ کہہ رہے ہیں یہ مبالغہ آرائی پر مبنی ہے. ان کا کہنا تھا کہ آخر کیا ایسی بات ہے اس کتاب میں‌کہ سب ہی بھارتی تجزیہ کار پریشان ہیں. اس کتاب کی ون لائنر یہ ہےکہ اس میں‌آستھانہ نے کہا ہےکہ بھارت کی اتنی اوقات نہیں‌ ہے کہ وہ پاکستان پر حملہ کر کے اس پر کاری ضرب لگا سکے .

اس کے مصنف نے یہ کہا ہے کہ بھارت کا چین اور پاکستان کے ساتھ موازنہ بہت مشکل ہے لیکن میں‌یہاں‌صرف آستھا نہ کی پاکستان کے متعلق کہی ہوئی بات کہوں گا. جس میں‌ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی فوج کی حیثیت اس طرح جیسے کوئی اچھی ملیشیا ہو. پروفیشنل ازم میں پاکستان کے ساتھ اس کو کوئی جوڑ نہیں‌ہے.

مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ کتاب کے مصنف نے تجزیہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت رافیل لے رہا ہے . ایس 400 لے رہا ہے. دفاعی بجٹ میں‌ بہت زیادہ پیسہ خرچ کر رہا ہے. لیکن پاکستان کے پاس اس سب کا توڑ موجود ہے . بھارت کے اخبارات اور میڈیا میں‌اس کتاب پر کہرام مچا ہوا ہے عین اس وقت جب بھارت ایل اے سی میں چین کے ساتھ جنگ کے ماحول میں ہے بھارت کی فوج کا موارال کم کرنے کی شازش ہے .

پھر اس میں بتایا گیا پاکستان کی فوج نے بارہ سال سے وار آن ٹیرر لڑی ہے . اور اس دشمن کے خلاف لڑی ہے جس کا علم بھی نہیں‌ہوتا اور وہ دکھائی بھی نہیں‌ دیتا ایسی جنگ جیتنا بہت بڑی کامیابی ہے. پاکستان آرمی نے روس جیسی طاقت کو شکست دی جب وہ سوویت یونین تھا .جس نے امریکا کو ناکوں‌ چنے چبو دیے اور اٹھائیس ملکوں کو شکست دی . پاکستان کی آرمی بیٹل ہارڈ آرمی ہے. پاکستان نے سوات آپریشن کیا ، جنوبی اور شمالی وزیرستان میں کامیابی سے آپریشن کیا ملک بھر میں انکے سلپرز سلز کو ختم کیا . دنیا میں‌ نہ صرف کوتسلیم کیا جاا ہے بلکہ اس کو ہائی لی ریٹ کیا جاتا ہے.

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان آرمی نے وہ کام کیا ہے جس کو اب دشمن بھی سراہنے پر مجبور ہے .پاک آرمی نے بارہ سال ایسی جنگ لڑی اور میں کامیابی حاصل کی جس کو اپنے ملک میں‌لڑنا بہت مشکل ہے اور اس میں کولیٹرل ڈیمج سے پچنا ہوتا ہے. دشمن ملک میں لڑنا تو بہت اسان ہے جہاں آپ کو پتا ہے کہ وہ سب دشمن ہیں لیکن اپنے ملک میں لڑنا بہت مشکل ہے جب آپ کو کولیٹرل ڈیمج سے بھی اپنے شہریوں کو محفظ رکھنا ہوتا ہے. آج یہ ٹی ٹی پی داعش اکا دکا ورداتیں تو کرسکتی ہیں‌لیکن فل سکیل کاروائیاں کرنے کی اہلیت نہیں رکھتے .
مبشرلقمان کا کہنا تھاکہ ڈاکٹر آستھانہ نے بھارت کو مشورہ دیا ہے کہ وہ چین اور بھارت کے ساتھ آرمڈ جنگ سے باز رہے اور وہ کرے جو وہ کرسکتا ہے. بھارت کو ہائبرڈ وار کرنا چاہیے . میڈیا پر سوشل میڈیا پر پاک فوج کے خلاف اس کے عوام کو بڑھکایا جائے . پراپیگنڈہ کر کے جھوٹ پھیلا کر پاکستان کو کمزور کیا جائے. ورنہ ووکیشنل وار میں بھارت پاکستان کو شکست نہیں‌دے سکتا .

Leave a reply