سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان چین میں پھنسے پاکستانی طلبا کو واپس وطن لانے کےلیے ہرطرح کوشاں
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق :سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان چین میں پھنسے پاکستانی طلبا کو واپس وطن لانے کےلیے ہرطرح کوشاں ہیں . معرف اینکر پرسن نے جو ایک خاص مشن پر گامزن ہیں ،اسی سلسلے کی کڑ ی میں اپنی حالیہ ویڈیو میں انہوں نے ہمارے ملک میں ان طلبا کو واپس لانے میں مدد کی اپیل کی ہے جو وہاں بری طرح محصور ہیں اور وہ سنگین صورتحال میں ہیں ، ان کو اپنی یونیورسٹیوں میں بند کردیا گیا ہے اور انہیں کسی طرح کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔
سینئر اینکر پرسن نے کہا وہ اور ان کی ٹیم کورونا وائرس کے بارے میں تحقیق کر رہی ہے اور شہر کی اصل تصویر پیش کرنے کی کوشش کر رہی ہے جہاں یہ وبا پھیلی ہوئی ہے،یہ ایک ایسا خوف اور وحشت ہے جو وہاں کے مقیم افراد کو ہر وقت لاحق ہے.۔ پریشان کن امر یہ ہوسکتا ہے ، اگر یا جب یہ وائرس تیسری دنیا کے ممالک میں داخل ہوتا ہے تو اس کو کس طرح دور کیا جائے گا اور اس پر قابو کیسے پایا جاسکتا ہے جہاں ہیضے ، ٹائیفائیڈ ، ڈینگی یا یہاں تک کہ پولیو سمیت کئی دیگر جان لیوا بیماریوں کا خدشہ ہے؟
چین میں اپنے پاکستانی ذرائع کے مطابق مبشر لقمان اب تک 12 سے 14 طلباء اور ان کے والدین میں سے کچھ کے ساتھ بات چیت کر سکے ہیں۔ چین میں پھنسے ہوئے1300 سے زیادہ پاکستانی طلبا کو وہاں پر موجود پاکستانی سفارتخانے کی طرف سے کسی قسم کی مدد نہیںکی گئی .
یہ طلبا کرونا وائرس کے خاتمے سے نہیں بلکہ شدید افسردگی سے دوچار ہیں اور ابھی گھبرائے ہوئے ہیں۔ ان بچوں کو مبشر لقمان نے واٹس ایپ اور ٹیلی گرام جیسے سوشل میڈیا ایپس پر بنائے گئے گروپس پر یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ انہیں واپس لانے میں اپنی بساط کے مطابق پوری کوشش کریں گے.۔ انہوں نے پاکستان کی معزز شخصیات ، سیاستدانوں ، بہت سے اینکرز اور تجزیہ کاروں میں سے کچھ کا ذکر کیا ہے جس سے وہ اس سلسے میں رابطہ میںہیں.
سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نے اس معاملے میں اپنی مکمل مدد کی یقین دہانی کرائی اور بتایا کہ اگر چینی حکومت ان طلباء کو وطن واپس بھیجنے کی اجازت دیتی ہے تو پھر ان کے واپس لانے کا کیا امکان ہے؟ مبشر لقمان نے پی آئی اے کے متعلقہ شخص سے بات کی اور اسے اپنے تحفظات پیش کیے ، جس کا جواب انہوں نے دیا کہ وہ لاگت کی بنیاد پر انہیں واپس لانے کا بندوبست کرسکتے ہیں۔