کرونا وائرس کے نقصانات اپنی جگہ مگرسوشل میڈیا پرغلط خبریں پھیلانے سے معاملہ پچیدہ ہوسکتا ہے، مبشرلقمان

0
25

لاہور:کرونا وائرس کے نقصانات اپنی جگہ مگرسوشل میڈیا پرغلط خبریں پھیلانے سے معاملہ پچیدہ ہوسکتا ہے،باغی ٹی وی کےمطابق پاکستان کے معروف صحافی اور اینکرمبشرلقمان نے خبردار کیا ہےکہ دنیا بھر میں جہاں کرونا وائرس سے چین اوراب تو چین کےباہر بھی ہلاکتوں کی خبریں گردش کررہی ہیں ان کی سنگینی اپنی جگہ مگرجھوٹی اورغلط خبریں‌ پھیلا نے سے کروناوائرس سے متعلق معاملات اوربھی پچیدہ ہوسکتے ہیں ،

مبشر لقمان نے چین میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کے متعلق تازہ ترین اور اہم ترین حقائق بتاتے ہوئے انکشاف کیا ہےکہ آج 143 لوگ اس وائرس سے ہلاک ہوگئے ہیں یوں‌ مرنے والوں کی تعداد اب بڑھ کر1523 ہوگئی ہے، انہوں نے مزید بتایا کہ اس وقت آج شام تک 66ہزار سے زائد لوگ اس وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں

مبشرلقمان نے سوشل میڈیا کے ذریعے کرونا وائرس کے بارے میں جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اس وائرس کے نقصانات تو اپنی جگہ مگرجو لوگ جھوٹ پھیلارہےہیں اس کا نقصان بھی کچھ کم نہیں‌

مبشرلقمان نے تھائی لینڈ،روس، ہنگری اور ایسے ہی کئی دیگر ملکوں میں کرونا وائرس سے متعلق غلط خبریں‌پھیلائی جارہی ہیں‌، انہوں‌نے انکشاف کیاکہ روس میں تو یوٹیوبر کو صرف اس کے متعلق غلط خبر پھیلانے کی وجہ سے سزا دی گئی

مبشر لقمان نے فیس بک اور انسٹا گرام کی انتظامیہ نے خبردار کیا ہےکہ وہ غلط پوسٹس ہٹا دیں‌گے اور اگر کوئی باز نہ آیا توپھران کے خلاف کارروائی کی جائے گی

پاکستان کی طرف سے چین کے ساتھ وفاداری نبھانے کی وجہ سے شکریہ پاکستان مہم نے سب کو حیران کردیا ، انہوں نے کہا کہ اس وقت ایک پاکستانی ڈاکٹرکو بہت زیادہ مقام چین میں دیا جارہا ہے اوریہ بھی بتایا گیا ہےکہ اس پاکستانی ڈاکٹر نے جان کی پرواہ کیئے بغیرکرونا وائرس میں مبتلا ہونے والے مریضوں کا علاج کررہا ہے

انہوں نے کہا کہ مصر،جاپان ،برطانیہ اوردیگر ایسے ملکوں میں کرونا وائرس کے مریضوں کی نشاندہی ہوئی ہے ، انہوں نے کہا کہ اس وقت عالمی برادری اس مسئلے سے اجتماعی طورپرلڑنے کا فیصلہ کیا ہے

ادھر چین نے کہا ہےوہ اس وائرس پرکنٹرول کرنے کے قریب پہنچ چکے ہیں، مبشرلقمان نےمزید انکشاف کیا کہ چینی صوبے وہان میں اس وائرس کے مریضوں کو پھیلنے سے روک دیا گیا ہے

Leave a reply