مبشرلقمان یوٹیوب چینل کے چاہنے والوں کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز:ٹویٹرفالوورز60 لاکھ کے لگ بھگ

0
31

لاہور:مبشرلقمان یوٹیوب کے چاہنے والوں کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز:ٹویٹرفالوورز60 لاکھ کے لگ بھگ ،اطلاعات کےمطابق پاکستان کے معروف اینکر،تجزیہ نگارمبشرلقمان کے یوٹیوب چینل کےپاکستان سمیت دنیا بھرمیں چاہنے والوں کی تعداد میں بڑی تیزی سےاضافہ ہورہا ہے،ادھرمبشر لقمان یوٹیوب چینل کی ٹیم نے بھی اس کامیابی پربہت زیادہ خوشی کا اظہارکیا،

مبشرلقمان کے چاہنے والوں کی تعداد ویسے ایک کروڑ کے لگ بھگ ہے جس میں 57 لاکھ سے زائد ٹویٹرفالوورز ہیں جبکہ ان میڈیا پلیٹ فارم کے دیگرسوشل میڈیا پیجز پربھی لاکھوں کی تعداد میں ان کے چاہنے والوں کی تعداد موجود ہے ، اور ان رابطوں کو جمع کیا جائے تو ان کی تعداد ایک کروڑ تک پہنچ جاتی ہے جو کہ ایک بہت بڑی کامیابی ہے

 

 

پاکستان کے معروف صحافی اوراینکرمبشرلقمان کے یوٹیوب چینل کی مقبولیت میں جہاں مبشرلقمان کی شخصیت کا کردارہے وہاں‌مبشرلقمان کے ساتھ کام کرنے والی ٹیم کے کردار کو بھی نظرانداز نہیں کیا جاسکتا

مبشرلقمان یوٹیوب چینل کومقبولیت کی انتہا تک پہنچانے میں ہرممبرکا اپناکردارہے جنہیں مبشرلقمان جیسی شخصیت بہت زیادہ عزت دیتی ہے اورحوصلہ افزائی بھی کرتے ہیں‌،

مبشرلقمان یوٹیوب چینل کے 20 لاکھ سے زائد چاہنے والوں کی خوشی میں مبارکباد کا سلسلہ بھی جاری ہے

مبشرلقمان یوٹیوب چینل کی ٹیم میں مبشرلقمان کے معتمد ساتھی ، پروڈیوسراوردنیا کے علوم وفنون پرعقابی نظررکھنے والے راواویس کوبھی بھولنا نہیں چاہیے جوہروقت مطالعہ کرنے کے بعد چیزوں کوپرکھ کرایک بہترین سکرپٹ تیارکرتے ہیں

مبشرلقمان یوٹیوب چینل کی ٹیم کے ہراول دستے محمد شعیب اور شیخ نوید کا کردار بھی بہت اہم ہے ،شیخ نوید نے مبشرلقمان یوٹیوب چینل کے کامیابی کے سفرکوآگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا

اس ٹیم میں میڈم عفیفہ راو کا ذکرنہ کریں توزیادتی ہوگی ، محترمہ ایک خاتون ہونے کے باوجود ٹیم کے دوسرے افراد کے ساتھ شانہ بشانہ متحرک رہیں ، مبشرلقمان کی طرف سے اپنی ٹیم کے دیگرممبران کی طرح خواتین ممبرز کو بھی بہت عزت دی جاتی ہے

مبشرلقمان یوٹیوب چینل میں باقی دوستوں کا ذکرنہ کریں‌توزیادتی ہوگی ان میں عدیل احمد،دانیال لقمان،عبدالحئی ،احسن قاسم ، حمزہ علی ، فجرلقمان، ،اورباغی ٹی وی کی ٹیم کا بھی اس میں ایک قابل قدر کردار ہے

اس موقع پر سید کاظم شاہ صاحب کو بھی نہیں بھولنا چاہیے جو اس سارے سلسلے میں اپنا مقام رکھتے ہیں ان کی کوارڈینیشن ہی ہے جس کی وجہ سے سارے کام وقت پر انجام دیئے جاتے ہیں اور پھر نتائج اس صورت میں سامنے آتےہیں‌

 

 

مبشرلقمان یوٹیوب چینل کے مالک معروف صحافی مبشرلقمان کا کہنا ہے کہ آج اس کامیابی کا سہرا ٹیم کے سرہے جس کی محنت سے آج اس چینل کے چاہنے والوں کی تعداد لاکھوں میں پہہنچ گئی ہے،

مبشرلقمان نے اس موقع پرکہا کہ جن حالات میں ہم نے دنیا کودنیا کے اہم حالات سے آگاہ رکھنے کے لیے یہ مشن شروع کیا اس پربہت زیادہ محنت کرنا پڑی ،جس کے ثمرات اب بہت زیادہ بہترآنے شروع ہوگئے اوریہی وجہ ہے کہ آج یہ چینل لاکھوں افراد کومعیاری اورحقیقت پرمبنی خبریں ،تجزیئے اورتبصرے فراہم کرکے باخبررکھ رہے ہیں‌

 

 

مبشرلقمان نے اپنے عزم کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ وہ کشمیرکے مسئلہ پراپنا موقف پیش کرتے رہیں‌گے ، دنیا کے معاملات کوکھل کراپنے صارفین تک پہنچائیں گے . انہوں نے مزید کہا کہ یہ سب جانتے ہیں‌کہ مذکورہ ایشوزپرگوگل کچھ دیتی نہیں بلکہ نقصان اٹھانا پڑتا ہے لیکن ہم دکھی انسانیت کی وکالت کرنا نہیں چھوڑیں گے

جہاں مبشرلقمان نےاپنے تمام ساتھیوں‌کاشکریہ اداکرنے کے ساتھ ساتھ اپنے چاہنے والوں کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ نہ صرف پاکستان بلکہ سمندرپار پاکستانیوں‌سمیت دنیا بھرسے دیگرچاہنے والوں کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں‌کہ انہوں نے عزت دی

Leave a reply