مِفتاح اسماعیل نے مخالفین سے تکرار اور تلخ کلامی کی وائرل ویڈیو کی وضاحت کردی

0
21

مسلم لیگ ن کے رہنما اور کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 کے ضمنی انتخاب میں امیدوار مِفتاح اسماعیل نے مخالفین سے تکرار اور تلخ کلامی کی وائرل ویڈیو کی وضاحت کردی۔مفتاح اسماعیل کا کہنا ہےکہ یہ ویڈیو ایک ماہ پرانی ہے، وہ ایک مارکیٹ میں گئے تھے جوکہ کسی اور سیاسی پارٹی کے ورکر چلارہے تھے، وہ نواز شریف کو چور کہہ رہے تھے.ن لیگی رہنما کے مطابق میں نے کہا کہ نواز شریف کو چور نہ کہیں، دوسری باربھی انہوں نواز شریف کو چور کہا تو میں نے کہا وہ خود چور ہیں۔مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ بہر حال مجھے گالی نہیں دینا چاہیے تھی، یہ میری غلطی تھی.

Leave a reply