رویت ہلال کمیٹی کا چیئرمین تبدیل کرنے کی تجویز، مفتی منیب الرحمن نے ایسا کیا کہا کہ شوکت یوسف زئی کو چپ لگ گئی

0
37
mufti muneeb

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے مفتی شہاب الدین پوپلزئی کو مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا چیئرمین بنانے کی تجویز پر کہا ہے کہ حکومت ہی ان کے ہاتھوں میں دے دینی چاہیے.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات خیبر پختونخواہ شوکت یوسفزئی کی جانب سے بیان دیا گیا تھا کہ مفتی منیب الرحمن کو آرام دینا چاہیے اور مفتی شہاب الدین پوپلزئی کو چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی بنا دینا چاہیے جس پر مفتی منیب الرحمن بھی میدان میں آگئے اور کہا ہے کہ آپ حکومت ہی مفتی پوپلزئی کے کنٹرول میں دے دیں تاکہ تمام کام چوبیس گھنٹے پہلے ہو جایا کریں. انہوں نے کہاکہ بلکہ آپ کو چاہیے کہ پشاور بی آر ٹی بھی ان کے حوالے کر دیں‌ شاید جلدی مکمل ہو جائے.

ادھر وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری نے رویت کے مسئلے کے حل کیلئے قمری کیلنڈر اور ایپلی کیشن کو وزارت کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیا اور کہا ہے کہ مفتی منیب الرحمان اور مفتی شہاب الدین پوپلزئی ہمارے بزرگ ہیں، میں ان کا احترام کرتا ہوں۔
یاد رہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا جس میں‌عید کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا جائے گا.

Leave a reply