مفتی عبدالقوی کے امام کعبہ کو چیلنج پر صارفین کی شدید تنقید

مفتی عبدالقوی کے امام کعبہ کو چیلنج پر صارفین کی شدید تنقید
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے نامور عالم دین مفتی عبدالقوی کی جانب سے نماز تراویح کے حوالہ سے شیخ السدیس کو چیلنج کی ویڈیو پر باغی ٹی وی پر قارئین نے بڑی تعداد میں رد عمل دیا ہے.

باغی ٹی وی پر مفتی عبدالقوی کی ویڈیو جاری ہوئی تھی جس پر عوام کا بڑی تعداد میں رد عمل دیکھنے میں آیا ہے ،،قارئین نے مفتی عبدالقوی کو پسند نہیں کیا، لوگ انہیں متنازعہ سمجھتے ہیں، ہم نے باغی ٹی وی پر عوامی ردعمل کو جگہ دی ہے کیونکہ باغی ٹی وی نیوٹرل رہ کر کام کر رہا ہے.

یہ بات قارئین کے لئے واضح ہونی چاہئے کہ باغی ٹی وی مہمانوں کی رائے کا ذمہ دار نہیں ، وہ جو کہیں انکا اپنا پوائنٹ آف ویو ہے، باغی ٹی وی پر ہر بندہ اپنی رائے دے سکتا ہے لیکن باغی کسی کی بھی رائے کا ذمہ دار نہیں. ہر بندہ اپنی رائے کا خود ذمہ دار ہے

باغی ٹی وی قارئین کی رائے کا احترام کرتا ہے اسی لئے قارئین کی رائے کو باغی ٹی وی نے شائع کیا، تا ہم باغی ٹی وی میں آںے والے مہمانوں کی رائے کا باغی ٹی وی ذمہ دار نہیں ہے.

مفتی عبدالقوی کا کہنا تھا کہ حرم مکی کے خطیب شیخ السدیس نے کہا ہے کہ اس بار حرم مکی میں نماز تراویح 10 رکعت ادا کی جائے

دنیا بحران کی جانب گامزن.ٹرمپ کی چین کو نتائج بھگتنے کی دھمکی، مبشر لقمان کی زبانی ضرور سنیں

سعودی عرب میں طوفان ابھی تھما نہیں، فوج کے ذریعے تبدیلی آ سکتی ہے،سعودی ولی عہد کو کن سے ہے خطرہ؟ مبشر لقمان نے بتا دیا

سعودی شاہی خاندان کو بڑا جھٹکا،بادشاہ اورولی عہد جزیرہ میں روپوش، مبشر لقمان نے کیے اہم انکشافات

سعودی شاہی خاندان میں بغاوت:گورنرہاوسز،شاہی محل فوج کے حوالے،13شہزادےگرفتار،حرمین شریفین کواسی وجہ سےبندکیا : مبشرلقمان

سعودی ولی عہد کے خلاف بغاوت کے الزام میں شاہی خاندان کے 20 مزید افراد گرفتار

سعودی عرب میں بغاوت ، کون ہوگا اگلا بادشاہ؟ سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نےبتائی اندر کی بات

امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی ممکن، کیسے؟ سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے بتا دیا

خلیل الرحمان قمر vs ماروی سرمد | مبشر لقمان بھی میدان میں آگئے۔

مفتی عبدالقوی کا کہنا تھا کہ میں نے کہا کہ اگر نماز تراویح ہے تو وہ 20 رکعات ہے، نماز تراویح 20 رکعات ہی ادا کی جاتی ہے، اگر دس رکعت ادا کرنی ہے تو یہ نفلی نماز ہے، آٹھ پڑھیں دس پڑھیں اسکو نماز تراویح نہ کہہ سکتے ہیں اور نہ ہی نماز تراویح میں کمی یا اضافہ کر سکتے ہیں، مفتی عبدالقوی ہو یا دنیا کا کوئی بھی مفتی وہ اس بارے میں اپنی رائے نہیں دے سکتا، حضرت فاروق اعظم کے زمانے سے 20 رکعت نماز تراویح ادا کی جارہی ہے،نماز تراویح کی سنت میں اللہ نے ایک نعمت ادا کی ہے، اگر شیخ السدیس کہتے ہیں کہ 10 رکعت ادا کرنے ہیں تو معذرت کے ساتھ وہ نماز تراویح نہیں ہو گی، میرے خیال میں وہ انکا ذاتی فیصلہ ہے، سعودی حکومت اور وہاں کے جید علماء کرام ان کی تائید نہیں کریں گے. رمضان کے آغاز سے قبل امید ہے یہ فیصلہ تبدیل ہو جائے گا، وائرس کی وجہ سے مفتی عبدالقوی یا شیخ السدیس کو اجازت نہیں کہ نماز تراویح کی دس رکعت ادا کر دیں، ہم اسے نفلی نماز کہیں گے.

مفتی عبدالقوی کا کہنا تھا کہ سفر میں نماز میں تخفیف کی اجازت ہے، لیکن بیماری کی وجہ سے تراویح میں تخفیف کے حوالہ سے کوئی روایت نہیں ملتی

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.