مفتی تقی عثمانی وفاق المدارس العربیہ کے صدر منتخب,مولانا انوار الحق سینئر نائب صدر اور حنیف جالندھری سیکرٹری نامزد
لاہور :وفاق المدارس العربیہ کے منتظمین کا اجلاس بڑے فیصلے, مولانا عبدالرزاق سکندر کی رحلت وجہ سے خالی ہونے والی نشست پر صدر وفاق کا انتخاب مفتی تقی عثمانی صدر منتخب ہوگئے, ذرائع کے مطابق لاہور میں جامعہ اشرفیہ میں وفاق المدارس العربیہ کا اجلاس ہوا, مولانا فضل الرحمن امیر جمعیت علمائے اسلام نے صدر وفاق کے لئے مفتی تقی عثمانی کا نام پیش کیا تو سب علماء و مشائخ نے تائید کی اور مسرت کا اظہار کیا, مولانا انوار الحق کو سینئر نائب صدر نامزد کیا گیا اور اسی طرح حسب سابق جنرل سیکرٹری کے فرائض حنیف جالندھری ہی سرانجام دیں گے. اجلاس میں مفتی تقی عثمانی, مولانا فضل الرحمان, مولانامحمدانوارالحق،مولانامفتی مختار الدین شاہ،مولانامحمد حنیف جالندھری،مولانا مفتی محمد طیب،مولاناعبیداللہ خالد,مولاناقاضی عبدالرشید،ناظم سندھ مولاناامداداللہ،ناظم خیبرپختونخوا مولاناحسین احمد،ناظم بلوچستان مولاناصلاح الدین اور مولانازںیر صدیقی،کشمیر سے مولانا سعید یوسف،گلگت بلتستان سے مولاناقاضی نثاراحمد،خیںرپختونخواہ کے جنوبی اضلاع سے مولانا اصلاح الدین حقانی،بلوچستان سے قاضی مطیع اللہ اور میڈیا ٹیم سے مولانا عبدالقدوس محمدی،مولاناطلحہ رحمانی،مولانامحمد احمد نے شرکت کی.علماء نے کہا کہ مدارس کے خلاف کسی قسم کی سازش برداشت نہیں کریں گے اور ہمیشہ کی طرح اتحاد و یکجہتی کے ذریعے دشمن کی چالوں کو ناکام بنائیں گے.