مفتی تقی عثمانی پر قاتلانہ حملہ

مفتی تقی عثمانی پر قاتلانہ حملہ #Baaghi

مفتی تقی عثمانی پر قاتلانہ حملہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں پاکستان کے نامور عالم دین مفتی تقی عثمانی پر قاتلانہ حملہ کی کوشش کی گئی ہے

مفتی تقی عثمانی پر قاتلانہ حملہ نماز فجر کے بعد ہوا جب نماز فجر کی ادائیگی کے بعد ایک شخص مفتی تقی عثمانی سے بات کرنے کے لئے انہیں علیحدگی میں لے گیا اور چاقو سے حملہ کرنے کی کوشش کی، موقع پر موجود گارڈز نے فوری کاروائی کی، اور حملہ آور کو پکڑ لیا

اطلاعات کے مطابق حملہ آور کو مفتی تقی عثمانی کے گارڈر نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا ہے ، ایس ایس پی کورنگی کا کہنا ہے کہ دار العلوم سے مشتبہ شخص گرفتار کر کے چاقو برآمد کر لیا گیا ہے، ملزم سے تفتیش جاری ہے، مشتبہ شخص نے عالم دین مفتی تقی عثمانی کے قریب آنے کی کوشش کی، محافظ نے مفتی تقی عثمانی سے ملاقات کے خواہشمند شخص کی تلاش لی تو چاقو نکل آیازیر حراست مشتبہ شخص نے بعد نماز فجر مفتی تقی عثمانی سے علیحدگی میں ملاقات کرنا چاہی تھی،مشتبہ شخص گھریلو مسئلے پر مفتی تقی عثمانی سے ملاقات کا دعویٰ کرتا ہے،

واضح رہے کہ مفتی تقی عثمانی پر اس سے قبل بھی حملہ ہو چکا ہے، دو برس قبل مفتی تقی عثمانی کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی تھی جس میں مفتی تقی عثمانی بال بال بچ گئے تھے وہ اپنے اہلخانہ کے ہمراہ گاڑی میں موجود تھے. دہشت گردوں کی فائرنگ سے دو سیکورٹی گارڈ جاں بحق ہو گئے تھے

Comments are closed.