سوشل میڈیا پر جھوٹی خبریں پھیلانا ایک وطیرہ بن چکا ہے، آئے روز سوشل میڈیا پر افواہیں، جھوٹی خبریں گردش کرتی نظر آتی ہیں، لاہور میں پنجاب کالج مبینہ زیادتی کیس کی جھوٹی خبر پر تو کاروائی کا سلسلہ جاری ہے لیکن باقی جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کے خلاف کاروائی کون کرے گا
آج سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کہا گیا کہ مفتی طارق مسعود کی گاڑی پر کراچی کے علاقے گھگھر پھاٹک کے قریب فائرنگ ہوئی ہے فائرنگ کے نتیجے میں ڈرائیور شہید ،مفتی طارق مسعود شدید زخمی ہو گئے، ایکس پر ایک دو نہیں درجنوں افراد نے اس پوسٹ کو نہ صرف شیئر کیا بلکہ آگے بھی پھیلایا اور اس کی کسی قسم کی کوئی تصدیق نہیں کی گئی،خبر جب وائرل ہوئی تو مفتی طارق مسعود کے چاہنے والوں نے مفتی طارق مسعود سے رابطہ کیا اور بعد ازاں اس خبر کی تردید کی گئی
ایک صارف کا کہناتھا کہ مفتی طارق مسعود پر حملے اور ان کی گاڑی پر فائرنگ کی ایک بےبنیاد خبر سوشل میڈیا پر چلائی جارہی ہے، اس خبر میں کوئی صداقت نہیں الحمدللہ مفتی صاحب خیریت سے ہیں،اس خبر کو لوگوں تک پہنچائیں تاکہ مفتی صاحب کے چاہنے والوں کو اطمینان مل سکے،اللہ تعالیٰ مفتی صاحب کی حفاظت فرمائے
ایک صارف کا کہنا تھا کہ کل مولانا الیاس قادری اور ڈاکٹر ذاکر نائیک پر حملہ کرا دیا اور آج مفتی طارق مسعود صاحب پر، اتنا سنگین اور تشویشناک جھوٹ پھیلاتے ہوئے ذرا تو حیا کر لیا کریں، تھوڑی دیر میں اتنی کالز اور میسجز کہ الامان اور اچھے خاصے سنجیدہ لوگ انتہائی اس منحوس اور جھوٹی خبر سے متاثر دکھائی دیے،مفتی صاحب بالکل خیریت سے ہیں ۔
کل مولانا الیاس قادری اور ڈاکٹر ذاکر نائیک پر حملہ کرا دیا اور آج مفتی طارق مسعود صاحب پر، اتنا سنگین اور تشویشناک جھوٹ پھیلاتے ہوئے ذرا تو حیا کر لیا کریں…
تھوڑی دیر میں اتنی کالز اور میسجز کہ الامان اور اچھے خاصے سنجیدہ لوگ انتہائی اس منحوس اور جھوٹی خبر سے متاثر دکھائی… pic.twitter.com/7BHBqPnJOb
— Muhammad Asif (Parody) (@MuhammadAsif26_) October 24, 2024
کمیل احمد معاویہ نے ایکس پر لکھا کہ جامعۃ الرشید سے بھائی عبد الودود سے کنفرم کر لیا ہے ، الحمدللہ فیک نیوز ہے، استاد جی مفتی طارق مسعود صاحب بخیر و عافیت ہے۔
اکرم چوہدری کا نجی ٹی وی کے نام پر دورہ یوکے،ذاتی فائدے،ادارے کو نقصان
سماٹی وی میں گروپ بندی،سما کے نام پر اکرم چوہدری اپنا بزنس چلانے لگے
سما ٹی وی بحران کا شکار،نجم سیٹھی” پریشان”،اکرم چودھری کی پالیسیاں لے ڈوبیں
نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد مناہل ملک کی عمران خان سے ملاقات کی تصویر وائرل
مناہل ملک سے قبل کس کس پاکستانی کی ہوئی "نازیبا ویڈیو”لیک
ٹک ٹاکر مناہل ملک کی انتہائی نازیبا،جسمانی تعلق،بوس و کنارکی ویڈیو وائرل