fbpx

مغل بادشاہوں کے دور کی زُمرد اور ہیروں سے بنی قدیم عینکیں، قیمت کتنی؟

زُمرد اور ہیروں سے بنی 17 ویں صدی کی قدیم گلاسزز جن کا تعلق مغلیہ سلطنت کے شاہی خاندانوں سے ہے گلاسز کے جوڑے کی اگلے ماہ لاکھوں ڈالرز میں نیلامی متوقع ہے۔

باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹ کے مطابق زُمرد اور ہیروں سے بنی ان قیمتی عینکوں کا تعلق اصل میں مغلیہ سلطنت کے شاہی خاندانوں سے ہے، جو کبھی برصغیر پاک و ہند پر حکومت کرتے تھےان چشموں کو خصوصی طور پر بری نظر سے بچنے اور ذہن کو کھولنے میں مدد دینے کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا۔

اسلام_مخالف_بل_نامنظور ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

رپورٹس کے مطابق ان گلاسز کو اکتوبر میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا تاہم اس سے پہلے انہیں نیویارک، ہانگ کانگ اور لندن میں عوام کے سامنے نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔

اشتیاق بیگ کے ہرجانےکا دعویٰ: زوہیب حسن کو عدالتی نوٹس جاری

سوتبی کے مشرق وسطیٰ اور ہندوستان کے چیئرمین ایڈورڈ گبز کا کہنا تھا کہ یہ گلاسز مغل زیورات کی دستکاری کی ایک غیر معمولی مثال ہیں، ان جیسا ڈیزائن اور نفاست کہیں دیکھنے کو نہیں ملتی۔

کورونا سے مزید 73 افردا جاں بحق


ایک عینک کے لینز 200 قیراط کے ہیروں سے تیار کئے گئے ہیں اس عینک کو ہالو آف لائٹ کا نام دیا گیا ہے جبکہ دوسری عینک کے لینز 300 قیراط کے زمرد سے بنے ہیں اور اسے وارڈ آف ایول کا نام دیا گیا ہے دونوں عینکیں 59 کروڑ روپے میں نیلام ہونے کا امکان ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی گئی